وزارت ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت نے ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کے تحفظ کو مستحکم بنانے کے لیے ببلیوٹک نیشنل ڈی فرانس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


تعاون کا محور ہندوستانی نژاد مخطوطات کی ڈیجیٹائزیشن، ڈیجیٹل رسائی، ٹیکنالوجی کے تبادلے، تحفظ اور تحقیق پر مرکوز ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 7:37PM by PIB Delhi

گیان بھارتم مشن کے تحت، مخطوطات اور دستاویزی ورثے کے تحفظ، ڈیجیٹائزیشن، تحقیق اور اس کی تشہیر و اشاعت کے شعبوں میں ادارہ جاتی تعاون کو مستحکم بنانے کے لیے حکومت ہند کی وزارت ثقافت اور ببلیوٹک نیشنل ڈی فرانس (بی این ایف) (فرانس کی قومی لائبریری) کے درمیان 26 اکتوبر 2026 کو پیرس میں مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے اور اس کا تبادلہ عمل میں آیا۔ اس مفاہمت نامے پر حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال اور بی این ایف کے صدر جناب ژیل پیکو نے دستخط کیے۔

حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت کے سکریٹری جناب وویک اگروال اور ببلیوٹک نیشنل ڈی فرانس کے صدر جناب ژیل پیکو

 

اس شراکت داری کے تحت وزارت ثقافت کے ذریعے گیان بھارتم مشن، قومی آرکائیوز آف انڈیا، نئی دہلی اور نیشنل لائبریری، کولکاتا کے ساتھ ببلیوتیک ناسیونال ڈی فرانس (بی این ایف) کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے تعاون کے پانچ اہم شعبوں میں اشتراک کا ایک فریم ورک قائم کیا گیا ہے، جن میں ڈیجیٹائزیشن، قومی ڈیجیٹل ذخیرے پر باہمی اشتراک، ٹیکنالوجی کا تبادلہ، تحفظ اور تحقیق و ترقی شامل ہیں۔

وزارت ثقافت اور بی این ایف، بی این ایف کے پاس موجود ہندوستانی نژاد مخطوطات اور مجموعوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں ڈیجیٹائز کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مفاہمت نامے میں ڈیجیٹائزیشن اور تحفظ کی ٹیکنالوجیز، فہرست سازی کے معیارات، ہندوستانی رسم الخط کے لیے او سی آر/ ایچ ٹی آر ٹول، ڈیجیٹل ہیومینیٹی اور مخطوطات کے تحفظ جیسے شعبوں میں مہارت اور علم کے تبادلے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت مشترکہ ورکشاپ، صلاحیت سازی کے پروگرام، تحقیقی اقدامات، اشاعتوں، نمائشوں اور اسکالرز و ماہرین کے تبادلوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

گیان بھارتم مشن، وزارت ثقافت کا ایک اہم فلیگ شپ اقدام ہے، جو ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کی نشاندہی، دستاویز بندی، تحفظ، ڈیجیٹائزیشن، ترجمے، تحقیق اور تشہیر و اشاعت کے لیے وقف ہے۔ اس کے قومی ڈیجیٹل ذخیرے کو ہندوستانی نژاد مخطوطات اور ہندوستان و دنیا بھر میں محفوظ ہندوستانی علمی نظاموں کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ذخیرے کے طور پر قائم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس کے ذریعے تحقیق اور مطالعے کے لیے منظم اور اجازت پر مبنی رسائی فراہم کی جائے گی۔

صدیوں پر محیط علم اور ورثے کو یکجا کرتے ہوئے، یہ شراکت داری ہندوستان کے مخطوطاتی ورثے کے تحفظ، مطالعے اور وسیع تر تشہیر و اشاعت کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ علمی اور تکنیکی اشتراک کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

*********

 

ش ح۔ ف ش ع

        U: 6794 


(ریلیز آئی ڈی: 2329244) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी