پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 OCT 2026 7:17PM by PIB Delhi
محکمہ آثارِ قدیمہ ہند (اے ایس آئی)، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) کے اشتراک سے بدھ، 28 اکتوبر 2026 کو سہ پہر 3 بجے دھروہر بھون، محکمہ آثارِ قدیمہ ہند، منڈی ہاؤس، نئی دہلی میں کتاب ٹائم لیس انڈیا: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستانی ثقافتی شناخت کا تحفظ اور احیا کی رسم اجرا منعقد کرے گا۔
آئی جی این سی اے اور سبھی پبلی کیشن کی جانب سے شائع کردہ یہ کتاب ہندوستان کے مالامال ثقافتی ورثے، تاریخی یادگاروں اور ملک کی تہذیبی میراث کے تحفظ کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس میں ہندوستانی ثقافتی شناخت کے تحفظ اور احیا سے متعلق موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی ورثے اور تاریخی یادداشت کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ممتاز مصنف، صحافی اور راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ جناب ترون وجے اس کتاب کے مصنف/ مدیر ہیں۔
اس تقریب میں حکومت ہند کے مرکزی وزیر برائے ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ حکومت ہند کے مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم ڈاکٹر جتیندر سنگھ مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) کے سابق صدر ڈاکٹر ونے سہسر بدھے کلیدی خطبہ دیں گے۔
پروگرام کا آغاز محکمہ آثارِ قدیمہ ہند کے ڈائریکٹر جنرل جناب وائی ایس راوت کے استقبالیہ کلمات سے ہوگا، جس کے بعد ساؤتھ ایشین یونیورسٹی کے شعبۂ فنون، میڈیا اور ڈیزائن کے ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش سی گوڑ افتتاحی خطاب کریں گے۔ جناب ترون وجے بھی کتاب کے مصنف/ مدیر کی حیثیت سے رسم اجرا میں موجود ہوں گے۔ پروگرام کا اختتام آئی جی این سی اے کے کلا ندھی ڈویژن کے سربراہ پروفیسر کے انل کمار کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوگا۔
اس رسم اجرا میں ممتاز مہمانوں، دانشوروں اور ثقافت و ورثے کے شعبوں سے وابستہ نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا تاکہ ہندوستان کی تاریخی یادگاروں، ثقافتی روایات اور تہذیبی ورثے کے تحفظ کی اہمیت پر غور و خوض کیا جا سکے۔ یہ تقریب کتاب میں زیرِ بحث موضوعات اور ہندوستانی ثقافتی شناخت کے تحفظ کے حوالے سے ان کی معنویت پر تبادلۂ خیال کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 6793