وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یارڈ 142 کی لانچنگ اور یارڈ 144 اور 148 کی کیل بچھانے کی تقریب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 6:40PM by PIB Delhi

 تھانے میں واقع میسرز سوریہ دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں 26 اکتوبر 2026 کو پہلی سلیج بارج (یارڈ 142) کی لانچنگ، تیسری سلیج بارج (یارڈ 144) اور پہلی باٹم اوپننگ ڈمب بارج (یارڈ 148) کی کیل بچھانے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ لانچنگ اور کیل بچھانے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ریئر ایڈمرل کپل مہتا، اسسٹنٹ کنٹرولر آف وارشپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن( اے سی ڈبلیوپی اینڈ ااے )تھے۔

چار 300 ٹن سلیج بارجز اور تین باٹم اوپننگ ڈمب بارجز کی تعمیر کا معاہدہ بالترتیب نومبر 2024 اور جنوری 2026 میں تھانے کی میسرز سوریہ دیپتا پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ طے پایا تھا۔ یہ جہاز سازی کا ادارہ ایک مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز (ایم ایس ایم ای) ہے۔

ان بارجز کو شپ یارڈ نے ایک ہندوستانی جہاز ڈیزائن کرنے والی کمپنی اور انڈین رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے تعاون سے مکمل طور پر مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ بارجز ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی آپریشنل سرگرمیوں میں مدد دیں گے اور مارپول ضوابط کی تعمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔

یہ بارجز حکومتِ ہندوستان کی ’میک اِن انڈیا‘ اور ’آتم نربھر بھارت‘ پہل کے قابلِ فخر  علم بردار  ہیں۔

******

 

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 6786


(ریلیز آئی ڈی: 2329182) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी