پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 OCT 2026 5:00PM by PIB Delhi
وزارتِ آیوش نے خصوصی مہم 6.0 کے تحت نمایاں پیش رفت کرتے ہوئے 2 اکتوبر سے 27 اکتوبر 2026 کے درمیان عوامی شکایات کے 309 اور عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کے 50 معاملات نمٹائے ہیں۔ اس مہم کے تحت وزارت نے صفائی کی 220 مہمات بھی چلائیں، جن میں کام کی جگہوں پر صفائی ستھرائی بہتر بنانے، ریکارڈ کے مؤثر انتظام اور دفتری جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ دی گئی۔
مہم کے دوران وزارت نے 1,525 فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں تلف کیا اور اسکریپ اور غیر ضروری ریکارڈ کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے دفتر کی تقریباً 1,030 مربع فٹ جگہ خالی کرائی۔ وزارت نے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے 1,89,298 روپے کی آمدنی بھی حاصل کی، جو وسائل کے بہتر انتظام اور انتظامی کارکردگی میں بہتری لانے کی اس کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ سرگرمیاں وزارت کی جانب سے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2026 مہم میں شرکت کا تسلسل ہیں، جس کا انعقاد 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک کیا گیا۔ اس مہم کے دوران صفائی کے لیے 32 مخصوص مقامات (سی ٹی یوز) کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے 20 مقامات کو بہتر بنا کر تبدیل کیا گیا۔ اس کے ساتھ وزارت کے افسران، شریک اداروں اور مقامی برادریوں کی شمولیت سے صفائی ستھرائی اور عوامی بیداری سے متعلق سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔
ایس ایچ ایس مہم میں عوامی شرکت اور صفائی کارکنوں کی فلاح و بہبود پر بھی زور دیا گیا۔ رپورٹ کردہ پیش رفت کے مطابق، مہم کی سرگرمیوں میں 131 صفائی کارکنوں نے حصہ لیا، جبکہ 88 کارکنوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔ صفائی سے متعلق مقابلوں اور ماحولیاتی اقدامات پر مشتمل بیداری پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ سوچھ بھارت دیوس کے موقع پر اختتامی سرگرمیوں کے تحت 31 درخت لگائے گئے، جس سے ماحولیاتی پائیداری کے تئیں وزارت کے عزم کو تقویت ملی۔
وزارتِ آیوش خصوصی مہم 6.0 پر مسلسل عمل درآمد کر رہی ہے، جس میں زیر التوا شکایات اور اپیلوں کو بروقت نمٹانے، ریکارڈ کے منظم انتظام، صفائی ستھرائی اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے وزارت کا مقصد انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور کام کا ایک زیادہ صاف ستھرا، منظم اور شہریوں پر مرکوز ماحول کو فروغ دینا ہے۔
*****
(ش ح ۔رک)
U. No.6774