عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل ویجیلنس کمیشن، ویجیلنس بیداری ہفتہ  2026 منارہا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 OCT 2026 12:34PM by PIB Delhi

سینٹرل ویجیلنس کمیشن میں آج ویجیلنس بیداری ہفتہ 2026 کا آغاز کمیشن کے افسران اور عملے کو دیانت داری کا حلف دلانے کے ساتھ ہوا۔ یہ حلف صبح 11 بجے نئی دہلی کے سترکتا بھون میں سینٹرل ویجیلنس کمشنر جناب اے ایس راجیو اور ویجیلنس کمشنر جناب پروین وششٹھ نے دلایا۔

اس سال ہفتۂ ویجیلنس بیداری ہفتہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2026 تک منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے:

 

‘‘ستیہ نشٹھا سے سمردھی’’

‘‘پروبٹی فار پروسپیرٹی’’

(سچائی اور دیانت داری سے خوش حالی)

کمیشن نے مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں، محکموں اور اداروں کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ 17 اگست سے 16 نومبر 2026 تک تین ماہ پر مشتمل احتیاطی ویجیلنس مہم چلائیں۔ اس مہم کے تحت درج ذیل امور پر خصوصی توجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے:- زیرِ التوا شکایات کا تصفیہ۔- زیرِ التوا معاملات کو نمٹانا۔- صلاحیت سازی کے پروگراموں کا انعقاد۔- ڈیجیٹل اقدامات کو فروغ دینا۔- معاہدوں کے انتظام کو بہتر بنانا۔ان اقدامات کا مقصد ویجیلنس انتظامیہ کے نظام کو مؤثر بنانا اور اس کے مثبت نتائج کو یقینی بنانا ہے۔

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2026 کے سلسلے میں سینٹرل ویجیلنس کمیشن نے 30 اکتوبر 2026 کو ‘‘ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلی’’کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

 

2026.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261027123503_ffe1cc.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261027123513_ba7e66.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261027123522_00feee.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261027123531_85723e.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261027123540_787de3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261027123549_187122.jpg

********

ش ح۔ ع ح۔م ش

U-6750


(ریلیز آئی ڈی: 2328876) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati