پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 OCT 2026 12:04PM by PIB Delhi
پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت(ایم او پی این جی) نے اپنے مرکزی سرکاری شعبے کے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر، انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کے محکمہ(ڈی اے آرپی جی) کی رہنمائی میں، خصوصی مہم 6 کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں ای ویسٹ (الیکٹرانک کچرے) اور کوڑاکباڑ کو بروقت ٹھکانے لگانے اور وزارت کے دفاتر و تنصیبات میں سوچھتا کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ایم او پی این جی کے تمام اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لیں۔ وزارت نے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے، ریکارڈ کے انتظام اور صفائی ستھرائی کے بہترین طریقۂ کار اپنانے اور عوام تک وسیع تر رسائی کے لیے سوشل میڈیا کا مؤثر استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ مہم کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھی جائے گی اور محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے شروع کیے گئے مخصوص ویب پورٹل پر باقاعدگی سے اس کی تفصیلات اپ لوڈ کی جائیں گی۔
پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت نے صفائی ستھرائی اور زیرِ التوا معاملات کے تصفیے سے متعلق خصوصی مہم 6 کے تحت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ 25 اکتوبر 2026 تک موصولہ رپورٹ کے مطابق، کئی اہم اہداف میں 100 فیصد کامیابی حاصل کی جا چکی ہے۔
وزارت نے جائزے کے لیے نشان زد کی گئی تمام 5,593 فائلوں کا معائنہ مکمل کر لیا ہے، جبکہ جائزے کے لیے تمام 712 ای فائلیں پیش کر دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ عوامی شکایات سے متعلق 500 اپیلوں کے تصفیے کا ہدف بھی 100 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔
مہم کے تحت وزارت نے 148 مقامات پر صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دینے کے ہدف کے مقابلے میں اب تک 126 مقامات پر یہ کام مکمل کیا ہے۔ اسی طرح 1.15 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرانے کے ہدف کے مقابلے میں 2.22 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی جا چکی ہے۔ مہم کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی 41 کروڑ روپے کے ہدف کے مقابلے میں 34.64 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبے میں 7,500 عوامی شکایات کے ہدف کے مقابلے میں 6,006 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، جو 80.10 فیصد پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے۔
وزارت صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، زیرِ التوا معاملات کے تصفیے اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر توجہ دیتے ہوئے خصوصی مہم 6 کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔
خصوصی مہم 6 وزارت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ انتظامی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے، صفائی ستھرائی کو فروغ دیا جائے اور زیرِ التوا معاملات کو بروقت نمٹانے کو یقینی بنایا جائے۔
*****
ش ح۔ ع ح۔م ش
U-6747