سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا مہم 6.0

محکمۂ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی جانب سے فی البدیہہ تقریری مقابلے کے فاتحین کی عزت افزائی

فاتحین کو 5000، 3000 اور 2000 روپے کے انعامات سے نوازا گیا؛ پانچ عہدیداروں کی شرکت اور کارکردگی پر عزت افزائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 OCT 2026 7:18PM by PIB Delhi

وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات، حکومتِ ہند کی جانب سے آج قومی راجدھانی میں ایک تقریبِ تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک گیر سوچھتا مہم 6.0 کے تحت منعقدہ فی البدیہہ تقریری مقابلے کے فاتحین کی عزت افزائی کی گئی۔

تقریب کی صدارت وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی سکریٹری جناب سدھانش پنت نے کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری محترمہ مونا کے کھنڈھر، محترمہ دیبولینا ٹھاکر، جوائنٹ سکریٹری جناب سجیش کمار این، دیگر جوائنٹ سکریٹریز، ڈی ڈی جی، مختلف کارپوریشنوں اور بورڈوں کے چیف ایگزیکٹیو افسران کے علاوہ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261026192140_a54b62.jpg

فی البدیہہ تقریری مقابلے کا انعقاد خصوصی مہم 6.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران 28 ستمبر کو کیا گیا، جس کا مقصد صفائی، حفظانِ صحت، پاکیزگی اور صاف ستھرے و صحت مند کام کاج کے ماحول کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261026192151_14d048.jpg

اس مقابلے نے شرکاء کو صفائی کی اہمیت اور صفائی کے کلچر اور شہری ذمہ داری کے فروغ میں افراد کے کردار کے بارے میں اپنے خیالات کے اظہار اور نظریات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261026192203_961fa0.jpg

محکمے کے مجموعی طور پر پانچ افسران کو فاتح قرار دیا گیا اور تقریبِ تقسیمِ انعامات میں ان کی عزت افزائی کی گئی۔

مقابلے میں کارکردگی کے اعتراف اور صفائی و حفظانِ صحت کے فروغ سے متعلق اقدامات میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے فاتحین کو پہلے انعام کے طور پر 5000 روپے، دوسرے انعام کے طور پر 3000 روپے اور تیسرے انعام کے طور پر 2000 روپے دیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261026192216_972862.jpg

اس اقدام کا مقصد افسران اور عملے کو سوچھتا مہم 6.0 کے مقاصد کے حصول میں فعال کردار ادا کرنے اور صفائی ستھرائی کی عادات کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔

سکریٹری جناب سدھانش پنت نے فاتحین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں صاف ستھرے، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اور منظم کام کی جگہ برقرار رکھنے کے لیے بیداری، شرکت اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دیتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261026192228_30715c.jpg

مرکزی سکریٹری نے کہا کہ محکمہ سوچھتا مہم کے جذبے کو برقرار رکھنے اور اپنے افسران و عملے میں صفائی ستھرائی، کام کی جگہ پر حفظانِ صحت کے بہتر انتظامات اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے تئیں پُرعزم ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6729

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328714) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी