پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 4:37PM by PIB Delhi
ویجیلنس بیداری ہفتہ 2026 کے سلسلے میں، وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ قانون سازی اور محکمۂ قانونی امور کے افسران اور اہلکاروں نے آج نئی دہلی کے کرتویہ بھون-2 کے ہال نمبر 24000-بی میں دیانت داری کا حلف لیا۔ یہ حلف محکمۂ قانون سازی کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر منوج کمار نے دلایا۔
اس حلف کے ذریعے دونوں محکموں نے سرکاری فرائض کی انجام دہی میں ایمانداری، دیانت داری اور اخلاقی طرزِ عمل کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی عوامی انتظامیہ میں شفافیت، جواب دہی، انصاف پسندی اور بہتر حکمرانی کے ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر افسران اور اہلکاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خلوص، غیر جانب داری اور عوامی خدمت کے پختہ جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے اور شہریوں نیز پورے معاشرے کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔
اس تقریب کے ذریعے بدعنوانی کی روک تھام، ادارہ جاتی دیانت داری کو مستحکم بنانے اور سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد برقرار رکھنے میں ویجیلنس، اخلاقی طرزِ عمل اور انفرادی جواب دہی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
یہ اقدام وزارتِ قانون و انصاف کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ عوامی انتظامیہ میں دیانت داری، راست بازی اور شفافیت کو فروغ دیا جائے۔ اس سے اس اصول کو تقویت ملتی ہے کہ اخلاقی حکمرانی اور عوامی جواب دہی مؤثر اور شہریوں پر مرکوز عوامی خدمات کی فراہمی کے بنیادی تقاضے ہیں۔





*****
(ش ح ۔رک)
U. No.6712