پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 OCT 2026 4:32PM by PIB Delhi
نئی اور قابلِ جدید توانائی کی وزارت(ایم این آر ای)نےخصوصی مہم 6کے تحت اپنے دفتر کے مختلف سیکشن میں صفائی ستھرائی اور فائلوں کے نمٹارے کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ اس مہم کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ایک مستقل نظام بنانا اور زیرِ التوا کاموں کو نمٹانا ہے۔
26 اکتوبر 2026 کو، وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے ڈائریکٹر جناب آدتیہ پرتاپ سنگھ نے انڈر سکریٹری جناب رجت یادو کے ساتھ مل کر، نئی دہلی کے لودھی روڈ پر واقع ’اٹل اکشے اُورجا بھون‘میں وزارت کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
معائنے کے دوران، افسران نے دفتری احاطے کی دیکھ بھال اور نظم و نسق کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور دستیاب جگہ کے مناسب استعمال پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی، فائلوں کے نمٹارے کی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں فائلوں پر بروقت کارروائی کرنے اور زیرِ التوا معاملات کو جلد از جلد نمٹانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس جائزے کے دوران باقاعدہ نگرانی، مؤثر فائل مینجمنٹ اور خصوصی مہم 6 کے اہداف حاصل کرنے کے لیے افسران اور ملازمین کی فعال شرکت کی اہمیت کو دہرایا گیا۔ وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی مسلسل کوششوں اور مؤثر انتظامی طریقۂ کار کے ذریعے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے، کام کی جگہ کے نظم و نسق کو بہتر بنانے اور زیرِ التوا کاموں کو کم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔



***
ش ح۔ ک ا۔ ت ع
U.NO. 6711