وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی بحریہ کےپہلے تربیتی دستے نے مالدیپ کےشہر مالے میں اپنا بندرگاہی سفر مکمل کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 OCT 2026 6:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن  (1ٹی ایس)، جس میں آئی این ایس تیر، آئی این ایس سجاتا اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کا جہاز ’سارتھی‘شامل ہیں ،  اپنی ’لانگ رینج ٹریننگ ڈیپلائمنٹ‘ کے حصے کے طور پر مالدیپ کے مالے میں تین روزہ قیام کے بعد 24 اکتوبر 2026 کو وہاں سے روانہ ہوگیا۔ اس دورے کے اختتام پر مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز ’عماد الدین‘ کے ساتھ ایک ’پیسج ایکسرسائز‘( پی اے ایس ایس ای ایکس)کی گئی، جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان حکمتِ عملی کے تحت تال میل اور باہمی اشتراک کو مزید تقویت ملی۔

اس پروگرام میں پیشہ ورانہ سرگرمیاں، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف کے ساتھ تربیتی سیشن اور عوامی رابطے کی سرگرمیاں شامل تھیں۔ ایم این ڈی ایف کے ڈائریکٹر برائے بحری آپریشنز و تربیت نے 1ٹی ایس کے بحری تربیت حاصل کرنے والے افسران سے بات چیت کی، جبکہ ایم این ڈی ایف کے ایک وفد نے ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی امور کو سمجھنے کے لئے اسکواڈرن کا دورہ کیا۔ انسانی ہمدردی کے کاموں کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایک خون عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

ہندوستانی ہائی کمیشن اور فرسٹ ٹریننگ اسکواڈرن (1ایس ٹی) کے سینئر افسر نے مشترکہ طور پر ایک ’ڈیک ریسیپشن‘کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور توانائی کے وزیر علی شریف، قومی سلامتی کے مشیر، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) کے وائس چیف آف ڈیفنس فورس اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

اس ’پورٹ کال‘نے ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان طویل عرصے سے قائم بحری شراکت داری کو مزید مضبوط کیا۔ اس کے ساتھ ہی، اس نے مہاساگر(خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لئے باہمی اور جامع پیش رفت) کے وژن کے مطابق، بحرِ ہند کے خطے میں علاقائی تعاون کے تئیں ہندوستانی بحریہ کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ع

U.NO.6698

 


(ریلیز آئی ڈی: 2328563) وزیٹر کاؤنٹر : 17
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी