بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 8:48PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں 'انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈیز ان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ (آئی ایس آئی ڈی) میں ساگر مالا فنانس کارپوریشن لمیٹڈ ( ایس ایم ایف سی ایل) کے کارپوریٹ دفتر کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کی اس پہلی وقف شدہ میری ٹائم نان بینکنگ فنانشل کمپنی ( این بی ایف سی) کو ایک مستقل ٹھکانہ فراہم کیا۔
یہ نیا دفتر تیزی سے ترقی کر رہے دور میں کھلا ہے ۔ 30 ستمبر 2026 تک، ایس ایم ایف سی ایل نے 11,563 کروڑ روپے کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے اور 5,107 کروڑ روپے تقسیم کر چکا ہے، جس میں منظور شدہ رقم کا آدھے سے زیادہ حصہ منصوبوں کے آگے بڑھنے کے ساتھ نکالا جانا باقی ہے۔
اس کارپوریشن کا منصوبہ مستقبل کو دھیان میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا ہدف مالی سال 2031 کے آخر تک مجموعی تقسیم کو 60,205 کروڑ روپے تک پہنچانا ہے، جو آر بی آئی کے ضوابط اور اپنے ڈیبٹ ٹو ایکویٹی تناسب کے مطابق توسیع کرنے کے لیے ایکویٹی سپورٹ پر منحصر ہے۔
سربانند سونووال نے کہا، "میری ٹائم سیکٹر میں بھارت کی پہلی وقف شدہ این بی ایف سی کے طور پر، ایس ایم ایف سی ایل بندرگاہ پر مبنی ترقی کے لیے طویل مدتی سرمایہ حاصل کرنے، جہاز سازی اور ساحلی رابطوں کو بڑھانے اور ہماری سمندری معیشت کی مجموعی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک دنیا کا ایک سرکردہ سمندری ملک بننے کے وژن کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی سمت میں بھارت کی سمندری ترقی کو رفتار دینے میں اس کا اہم ترین رول ہے۔"
میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ ، جس کے دو اجزا ہیں، وہ بھی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس کے ایم آئی ایف جزو کے لیے، ایس بی آئی وینچرز لمیٹڈ کو باضابطہ فنڈ مینیجر مقرر کیا گیا ہے۔ نومبر کے آخر تک سیبی کے پاس متبادل سرمایہ کاری فنڈ کے طور پر رجسٹریشن مکمل ہونے کی امید ہے اور جنوری 2027 تک 5,000 کروڑ روپے کے پہلے کلوز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انٹرسٹ انسنٹیوائزیشن فنڈ (آئی آئی ایف) پہلے ہی نتائج دے رہا ہے۔ اس کا آن لائن پورٹل www.iifmdf.in لائیو ہے اور اب تک 4,500 کروڑ روپے کے قرض کی مدد کی جا چکی ہے۔ قرض داروں کے ذریعے ادا کیے گئے سود کے بدلے تقریباً 25 کروڑ روپے کی سود کی چھوٹ جاری کی جا چکی ہے۔
سونووال نے مزید کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کے تغیراتی 'میری ٹائم امرت کال وژن 2047' کے تحت، بھارت ایک مضبوط، زیادہ خود انحصار اور عالمی سطح پر مسابقتی میری ٹائم سیکٹر کی تعمیر کر رہا ہے۔"
ایس ایم ایف سی ایل کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیمیں اب کسی میری ٹائم پروجیکٹ کو اس کے ابتدائی خیال سے لے کر آخری قر ض تک کور کرتی ہیں۔ میری ٹائم انویسٹمنٹ فنڈ میں حکومت ہند کا 9,800 کروڑ روپے تک کا تعاون ایس ایم ایف سی ایل کے ذریعے دیا جاتا ہے، جبکہ فنڈ مینیجر کے طور پر منتخب کی گئی ایس بی آئی وینچرز اس فنڈ کو پیشہ ورانہ انتظام فراہم کرتی ہے۔
انٹرسٹ انسنٹیوائزیشن فنڈ اہل شپ یارڈوں کے لیے قرض کی لاگت کو آسان بناتا ہے؛ ، درخواست اور کلیم پورٹل چلاتا ہے اور سود امداد جاری کرتا ہے۔ شپ بلڈنگ ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت، کریڈٹ رسک کور کارپس کا انتظام مرکزی سطح پر کیا جاتا ہے ، جس سے شپ یارڈوں اور قرض دہندگان کو ادائیگی کے خطرےکے خلاف ایک حفاظتی ڈھال ملتا ہے۔
ایس ایم ایف سی ایل کا اپنا قرضہ جاتی ڈھانچہ بندرگاہوں، ریل و سڑک کے رابطوں، اندرون ملک آبی گزرگاہوں ، ساحلی بنیادی ڈھانچے، پورٹ-ہنٹرلینڈ لاجسٹکس، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیتا ہے، انہیں منظور کرتا ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ ساگر مالا اور نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے فنڈز کو جاری کرنے اور ان کے استعمال کی بھی دیکھ بھال کرتا ہے، تاکہ پیسہ براہ راست پروجیکٹوں تک پہنچے اور خرچ ہونے تک اس کی ٹریکنگ کی جا سکے۔


(ش ح- ن ا)
U.N:6637