ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم کے چیئرپرسن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے روپڑ، ہوشیار پور اور امرتسر میں دھان کی پرالی کے انتظام کے اقدامات کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 OCT 2026 7:32PM by PIB Delhi

این سی آر اور اس کے قریبی علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) کے چیئرپرسن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے ریاست پنجاب کے اضلاع روپڑ، ہوشیار پور اور امرتسر میں تھرمل پاور اور سی بی جی پلانٹس، کرشی وگیان کیندر، زرعی کھیتوں اور بائیو ماس پلانٹ کا دورہ کیا۔ ٹیم نے دھان کی کٹائی کے جاری سیزن کے دوران پرالی کے مؤثر انتظام اور پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے زمینی سطح پر نافذ کیے جانے والے مختلف ان-سیٹو  یعنی کھیت کے اندر اور ایکس-سیٹو یعنی  کھیت سے باہر اقدامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ان کا معائنہ کیا۔ سی اے کیو ایم نے ریاستی حکام کو ہدایت دی کہ وہ فضائی آلودگی کے ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تھرمل پاور پلانٹس میں کو-فائرنگ کے اہداف کو حاصل کریں۔ کرشی وگیان کیندر کے دورے کے دوران، ٹیم نے ان-سیٹو اور ایکس-سیٹو استعمال کے لیے مشینری کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261023193326_0edc84.jpg

ٹیم نے کاشتکاروں کو دھان کی باقیات کے انتظام میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مشینری کی دستیابی اور اس کے کافی ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ مزید برآں، ٹیم نے ایکس-سیٹو انتظام کے ایک حصے کے طور پر، تھرمل پاور پلانٹس اور دھان کی پرالی کا استعمال کرنے والے بائیو ماس پلانٹس میں پرالی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کیے گئے انتظامات اور موجودہ طریقہ کار کا معائنہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261023193334_3dfeb4.jpg

دھان کی کٹائی میں تیزی آنے کے پیشِ نظر، کمیشن نے تمام متعلقہ حکام کی جانب سے تیز تر اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کسانوں کو وقت پر سی آر ایم  مشینری تک مناسب رسائی حاصل ہو۔ کمیشن نے ہدایت دی کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے، جس میں خاص توجہ کٹائی کی مصروفیت کے دنوں کے دوران ابھرتی ہوئی ضرورتوں کے مطابق مشینری کی دستیابی اور اس کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر مرکوز ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261023193340_58de31.jpg

کمیشن نے ریاستی حکام کو ہدایت دی کہ وہ پرالی جلانے کے واقعات کو کم سے کم کرنے کے لیے دھان کی پرالی کے انتظام کے ان نظاموں کو مزید مضبوط بنائیں۔ دھان کی پرالی کے انتظام کے جاری اقدامات پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے زمینی سطح پر پیشگی نگرانی اور آپریشنل خامیوں کو بروقت دور کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261023193346_c883a3.jpg

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6614


(ریلیز آئی ڈی: 2327755) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी