پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 OCT 2026 5:46PM by PIB Delhi
وزارت ٹیکسٹائل 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی صفائی مہم 6 چلا رہی ہے، جس کا مقصد اپنے مختلف اداروں اور ماتحت دفاتر میں صفائی ستھرائی کو فروغ دینا، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، زیر التوا معاملات میں کمی لانا اور غیر ضروری اشیا اور ای- کچرے کو مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانا ہے۔ اس ملک گیر مہم کے تحت ٹیکسٹائل کمشنر کے دفتر نے خصوصی مہم 6 کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس کے ذریعے صفائی ستھرائی، مؤثر طرزِ حکمرانی اور دفاتر کے پائیدار انتظام کے مقاصد کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
مہم کے تحت افسران اور عملے کو عہد دلایا گیا۔ کپڑے کے فضلے کو بازیافت اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے اور ای -کچرے کو جمع کرنے کے لیے دفتر کے احاطے میں مخصوص ڈبے رکھے گئے، تاکہ کچرے کو الگ الگ کرنے اور اس کی ذمہ دارانہ بازیافت اور تلفی کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، دفتر میں رکھے گئے اندرونی پودوں کی دیکھ بھال اور انھیں پانی دے کر ماحول دوست اقدامات کو بھی فروغ دیا گیا۔
روزانہ کی بنیاد پر انجام دی جانے والی سرگرمیاں
سرسبز دفتر اور پودوں کی دیکھ بھال کا اقدام (01.10.2026)
مہم کے تحت دفتر کے احاطے میں موجود اندرونی پودوں کی دیکھ بھال کی گئی اور انھیں پانی دیا گیا۔ اس سرگرمی کے ذریعے صاف ستھرا، خوش گوار اور ماحول کے تئیں باشعور کام کا ماحول فروغ دیا گیا، نیز ملازمین کو ماحول دوست ایسے چھوٹے مگر بامعنی اقدامات کی ذمہ داری لینے کی ترغیب دی گئی۔



ملازمین کی شرکت اور بیداری (02.10.2026)
اس مہم میں افسران اور عملے نے اجتماعی طور پر حصہ لیا، جس سے اس پیغام کو تقویت ملی کہ صفائی ستھرائی کو صرف صفائی کرنے والے عملے کی ذمہ داری نہیں سمجھنا چاہیے۔ اس شرکت نے ’’سوچھتا میں سَہ بھاگ...‘‘ کے جذبے کی عکاسی کی۔


صفائی ستھرائی کا عہد (02.10.2026)
افسران اور عملے کو صفائی ستھرائی کا عہد دلایا گیا۔ شرکا نے صفائی برقرار رکھنے، کوڑا کرکٹ نہ پھیلانے، کچرے کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کے طریقے اپنانے اور صاف ستھرا و پائیدار دفتری ماحول قائم رکھنے میں اپنا تعاون دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔



کپڑے کے فضلے کو الگ کرکے جمع کرنا اور غیر ضروری اشیا کو ہٹانا (05.10.2026)
دفتر کے احاطے میں ’’دوبارہ استعمال کے لیے کپڑے کا فضلہ‘‘ کے عنوان سے ایک مخصوص سبز ڈبہ رکھا گیا۔ اس اقدام کے ذریعے افسران اور عملے کو ترغیب دی گئی کہ وہ غیر ضروری اور پرانے کپڑوں کو الگ سے اس ڈبے میں ڈالیں، تاکہ قابل استعمال اور دوبارہ قابل بازیافت کپڑے کے مواد کو مناسب طریقے سے بازیافت کے لیے بھیجا جا سکے۔


ای- کچرے کی شناخت اور اسے جمع کرنا (07.10.2026)
ناکارہ یا ترک شدہ الیکٹرانک اشیا کو الگ کرنے اور جمع کرنے کے لیے ’’ای-کچرا‘‘ کے عنوان سے ایک الگ سرخ ڈبہ رکھا گیا۔ اس اقدام کا مقصد متعلقہ ضوابط کے مطابق مجاز ذرائع کے ذریعے ایسے کچرے کو محفوظ طریقے سے سنبھالنے اور مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے یا دوبارہ قابل استعمال بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔



دفتر کے احاطے میں کپڑے کے فضلے اور ای -کچرے کو الگ الگ جمع کرنے کے لیے مخصوص مقامات کا مستقل انتظام کیا گیا۔ سرکولر اکنامی کے اصولوں کے مطابق کپڑے کے مواد کی بازیافت، دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو فروغ دیا گیا۔ ای-کچرے کے انتظام سے متعلق قانون کے مطابق تلف کرنے کے لیے 100 سے زائد الیکٹرانک اشیا، جن میں پرانے کمپیوٹر، پرنٹر اور لیپ ٹاپ شامل ہیں، کی نشاندہی کی گئی۔ سرسبز دفتری ماحول سے متعلق اقدامات اور ماحولیاتی شعور کو تقویت دی گئی۔ صفائی ستھرائی اور کام کی جگہ پر حفظانِ صحت برقرار رکھنے کی اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو مزید مستحکم کیا گیا۔
وزارت ٹیکسٹائل اپنے تمام منسلک اور ماتحت دفاتر، اداروں اور سرکاری شعبے کے ذیلی اداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہ خصوصی مہم 6 میں سرگرمی سے حصہ لیں اور اس کے مقاصد کے حصول کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں۔
***
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U. No- 6589