پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 10:07PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 9 ایونٹ میں بہترین تیراکی کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے پر سواتک پاٹل کو مبارکباد پیش کی۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ یہ عمدہ کام یابی ان کے نظم و ضبط، لگن اور مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، اور انھوں نے اپنے کھیلوں کے سفر میں مسلسل کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا:
”سواتک پاٹل کی بہترین تیراکی! انھوں نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 9 ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ عمدہ کام یابی ان کے نظم و ضبط، لگن اور مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ سواتک کو ان کے کھیلوں کے سفر میں مسلسل کام یابی کے لیے میری نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6550