پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 6:24PM by PIB Delhi
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نے آج سیکرٹری محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی زیر صدارت ایک اجلاس میںخصوصی مہم 6کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں محکمہ کے تحت کام کرنے والے خود مختار اداروں اور ماتحت تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہم کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا اور بقیہ مدت کے دوران اس پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
آغاز میں، جوائنٹ سیکرٹری (انتظامیہ) اور خصوصی مہم 6کے نوڈل آفیسر نے مہم کا ایک جامع جائزہ پیش کیا اور شرکاء کو 21 اکتوبر 2026 تک محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اور اس کے ماتحت اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ پریزنٹیشن میں صفائی مہم، کباڑ (اسکریپ) کو ٹھکانے لگانے، جگہ کے انتظام (اسپیس مینجمنٹ)، ریکارڈ مینجمنٹ، عوامی رسائی اور سوشل میڈیا پر سرگرمیوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا، اور ساتھ ہی مہم کی بقیہ مدت کے لیے ترجیحات کا خاکہ بھی پیش کیا گیا۔
اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، سیکرٹری محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی ، پروفیسر امیش وی واگھمارے نے محکمہ کے تمام ڈویژنوں اور اداروں کی کوششوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اہداف کے حصول کے لیے مہم کی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں۔
سیکرٹری نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی مہم کے لیے مزید مقامات کی نشاندہی کریں، کباڑ کو ٹھکانے لگانے کے کام میں تیزی لائیں، دستیاب جگہ کا جامع آڈٹ کریں، اور کباڑ ہٹانے سے خالی ہونے والی جگہ کو نتیجہ خیز اور خوشنما انداز میں استعمال میں لائیں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کباڑ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل ہونے والی آمدنی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ کو دی جانی چاہیے۔ مزید برآں، تمام خود مختار اداروں/تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تمام فیلڈ دفاتر میں اس مہم کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔
عوامی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، سیکرٹری نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور پریس انفارمیشن بیورو کے ذریعے مہم کی سرگرمیوں کی تشہیر کریں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مہم سے متعلق تمام پوسٹس میں لازمی طور پر ہیش ٹیگ
#SpecialCampaign6
شامل ہو۔
محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کو ٹیگ کیا جائے، اور مہم کی مناسب برانڈنگ بھی شامل ہو۔ اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ عوامی رسائی کو وسیع تر کرنے کے لیے مستفید ہونے والوں کے تاثرات، بہترین طریقہ کار اور کامیابی کی کہانیوں کو مختصر ویڈیوز، انفوگرافکس اور تصاویر کی شکل میں دستاویزی شکل دیں اور شیئر کریں۔ اجلاس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ خصوصی مہم 6 کے تحت 21 اکتوبر 2026 تک نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ڈی ایس ٹی اور اس کے ذیلی اداروں میں صفائی کی 473 مہمیں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں 0.78 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ خالی کرائی گئی۔ ناکارہ سامان (اسکریپ) کو ٹھکانے لگانے سے 11.30 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ مزید برآں، 7,138 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے 2,926 فائلوں کو تلف؍خارج کر دیا گیا؛ جبکہ 1,960 ای-فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 1,013 ای-فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ ڈی ایس ٹی ہیڈکوارٹر اور اس کے ذیلی اداروں کی جانب سے پی آئی بی کے تین بیانات اور سوشل میڈیا پر 77 پوسٹس کے ذریعے عوامی رابطے کو بھی مضبوط بنایا گیا۔
سیکرٹری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مسلسل کوششوں اور تمام اداروں کی فعال شرکت کے ساتھ، محکمہ خصوصی مہم 6کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لے گا۔ اس سے صفائی، ریکارڈ کے موثر انتظام، دفتری جگہ کے بہترین استعمال، شفافیت اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی کے تئیں حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

***
(ش ح۔اص)
UR No 6529