وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیجل بین ڈامور کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 OCT 2026 6:45PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 400 میٹر ٹی 12 مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیجل بین ڈامور کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی رفتار، عزم اور بہترین کارکردگی کے لیے لگن واقعی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر تیجل بین کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’تیجل بین ڈامور کی ایک اور شاندار کارکردگی! انہوں نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 400 میٹر ٹی 12 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی رفتار، عزم اور بہترین کارکردگی کے لیے لگن واقعی قابل تعریف ہے۔ اس کامیابی پر تیجل بین کو مبارکباد: وزیراعظم @narendramodi‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6516  )


(ریلیز آئی ڈی: 2326908) وزیٹر کاؤنٹر : 11