پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 OCT 2026 4:57PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن (1TS)کے جہازوں، آئی این ایس تیر، آئی این ایس سجاتا اور بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہاز سارتھی، نے اسکواڈرن کی طویل فاصلے کی تربیتی تعیناتی کے حصے کے طور پر 21 اکتوبر 2026 کو مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے ساحل کے قریب لنگر انداز ہوئے۔ مالدیپ کی قومی دفاعی فورس (ایم این ڈی ایف) نے اسکواڈرن کا پُرتپاک استقبال کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بحری شراکت داری اور قریبی علاقائی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پہلے تربیتی اسکواڈرن کے سینئر افسر نے مالدیپ کی قومی دفاعی فورس (ایم این ڈی ایف)کے چیف آف ڈیفنس فورس اور ایم این ڈی ایف کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں بھارتی بحریہ اور ایم این ڈی ایف کے درمیان مسلسل روابط اور بحری شعبے میں کثیر جہتی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پہلے تربیتی اسکواڈرن کے سینئر افسر نے مالدیپ میں بھارت کے ہائی کمشنر جناب جی بالاسبرامنیم سے بھی ملاقات کی۔ تربیتی تبادلوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے تربیتی اسکواڈرن کے زیرِ تربیت اہلکاروں نے گریفوشی تربیتی مرکز کا دورہ کیا۔
دونوں افواج کے درمیان باہمی اخوت اور ایک دوسرے کے تئیں افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے اس دورے کے دوران جہازوں کے درمیان باہمی دوروں، کھیلوں کے مقابلوں، سماجی میل جول اور عوامی رابطے کی سرگرمیوں کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
جاری دورہ بھارتی بحریہ اور مالدیپ کی قومی دفاعی فورس (ایم این ڈی ایف)کے درمیان بہتر باہمی عملی تعاون کی توثیق کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعاون کو اجاگر کرتا ہے، جو مہاساگر (خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور جامع پیش رفت)کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
(5)_20261022165957_385831.jpeg)
(5)_20261022170016_4e949e.jpeg)
(4)_20261022170036_216d61.jpeg)
(2)_20261022170054_30f532.jpeg)
_20261022170116_3e2943.jpeg)
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 6495