یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

 کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II) 2026 کے تحریری نتیجے کا اعلان.

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 9:02PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے 13 ستمبر 2026 کو منعقد کیے گئے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II) 2026 کے نتائج کی بنیاد پر 8956 امیدواروں کو وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے انٹرویو کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ امیدوار درج ذیل کورسز میں داخلے کے لیے انٹرویو دیں گے:

(i) انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون کا 163واں (ڈی ای) کورس، جو جولائی 2027 میں شروع ہوگا؛
(ii) انڈین نیول اکیڈمی، ایزھی مالا، کیرالہ کا کورس، جو جولائی 2027 میں شروع ہوگا؛
(iii) ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآباد کا پری فلائنگ ٹریننگ کورس [222 ایف (پی)]، جو جولائی 2027 میں شروع ہوگا؛
(iv) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی (مدراس) کا 126واں ایس ایس سی (مرد) (این ٹی) (یو پی ایس سی) کورس، جو اکتوبر 2027 میں شروع ہوگا؛ اور

(v) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی، چنئی (مدراس) کا 126واں ایس ایس سی خواتین (این ٹی) (یو پی ایس سی) کورس، جو اکتوبر 2027 میں شروع ہوگا۔

چاروں فہرستوں میں مختلف کورسز کے لیے کچھ امیدوار مشترکہ ہیں، تاہم او ٹی اے (خواتین) کی فہرست اس سے مستثنیٰ ہے۔

فہرستوں میں رول نمبر درج تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ امتحان میں داخلے کی شرائط کے مطابق امیدواروں کو عمر (تاریخ پیدائش)، تعلیمی قابلیت، این سی سی (سی) (آرمی ونگ/سینئر ڈویژن ایئر ونگ/نیول ونگ) وغیرہ کے دعووں کے ثبوت کے طور پر اصل سرٹیفکیٹ متعلقہ حکام کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔ آئی ایم اے/ایس ایس سی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدواروں کو اپنے اصل سرٹیفکیٹ آئی ایچ کیو آف ایم او ڈی (آرمی) / ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریکروٹنگ (ریکروٹنگ اے) سی ڈی ایس انٹری سیکشن، ایس ایس سی مرد امیدواروں کے لیے اور ایس ایس سی خواتین انٹری سیکشن، ویسٹ بلاک III، آر کے پورم، نئی دہلی-110066 میں جمع کرانے ہوں گے۔ نیول اکیڈمی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدواروں کو آئی ایچ کیو آف ایم او ڈی (نیوی)، ’ڈی ایم پی آر‘ (او آئی اینڈ آر سیکشن)، کمرہ نمبر 204، ’سی‘ ونگ، سینا بھون، نئی دہلی-110011 میں، جبکہ ایئر فورس کو پہلی ترجیح دینے والے امیدواروں کو ڈائریکٹوریٹ آف پرسنل (آفیسرز)، کستوربا گاندھی مارگ، نئی دہلی-110001 میں سرٹیفکیٹ جمع کرانے ہوں گے۔

اصل سرٹیفکیٹ آئی ایم اے اور آئی این اے کے لیے یکم جولائی 2027، اے ایف اے کے لیے 13 مئی 2027 اور صرف ایس ایس سی کورس کے لیے یکم اکتوبر 2027 تک جمع کرانا ضروری ہے۔ مقررہ تاریخ تک سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے پر امیدواری منسوخ کر دی جائے گی۔ امیدوار اپنے اصل سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو نہ بھیجیں۔

تحریری امتحان میں کامیاب اور آرمی (آئی ایم اے/او ٹی اے) کو پہلی ترجیح دینے والے امیدواروں کو ایس ایس بی انٹرویو کے لیے کال اپ کی اطلاع حاصل کرنے کے لیے ریکروٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in, پر خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔ جو امیدوار پہلے ہی اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا چکے ہیں، انہیں دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

پتے میں تبدیلی کی صورت میں امیدواروں کو متعلقہ طور پر آرمی ہیڈکوارٹر، نیول ہیڈکوارٹر یا ایئر ہیڈکوارٹر کو براہ راست اس کی اطلاع دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں امتحانی ہال بلڈنگ کے قریب سہولت مرکز قائم ہے، جہاں امیدوار کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک ذاتی طور پر امتحان سے متعلق معلومات یا وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار 011-24041001 اور 011-40303444پر صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک امیدوار ہیلپ ڈیسک سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایس ایس بی انٹرویو سے متعلق معلومات کے لیے آرمی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار 011-26175473پر رابطہ یا Joinindiannavy.gov.inپر رجوع کر سکتے ہیں۔ نیوی/نیول اکیڈمی کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار 011-23010097پر رابطہ، officer-navy[at]nic[dot]in پر ای میل یا joinindiannavy.gov.in پر رجوع کر سکتے ہیں۔ ایئر فورس کو پہلی ترجیح دینے والے امیدوار 011-23010231 (ایکسٹینشن 7645/7646/7610) پر رابطہ یا careerindianairforce.cdac.in پر جا سکتے ہیں۔ امیدوار اپنا نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ upsc.gov.in پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

امیدواروں کی مارکس شیٹ او ٹی اے کورس کے حتمی نتیجے، یعنی ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد، نتیجہ جاری ہونے کی تاریخ سے 15 دن کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ upsconline.nic.in پر دستیاب ہوگی اور 30 دن تک ویب سائٹ پر موجود رہے گی۔

 Click here to see the result:

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6342  )


(ریلیز آئی ڈی: 2325339) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी