سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 6 کے تحت  محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق کی صفائی مہم تیز، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کے نظم میں صد فیصد اہداف کے حصول کا عزم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 OCT 2026 1:00PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی جانب سے سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مستقل طور پر رائج کرنے اور زیرِ التوا معاملات کو کم سے کم کرنے کی ملک گیر مہم کے بموافق، خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کا آغاز گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دہلی میں محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر)اور سائنسی و صنعتی تحقیق کی کونسل (سی ایس آئی آر) کے صدر دفتر میں کیا گیا۔ اس مہم کا آغاز سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر (محترمہ) این کلاسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر کے علاوہ محکمہ حیاتیاتی ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اورمحکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹریوں، اعلیٰ افسران، سائنس دانوں اور ڈی ایس آئی آر، سی ایس آئی آر اور ان سے وابستہ سرکاری شعبے کے اداروں، یعنی نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی) اور سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کے ملازمین نے شرکت کی۔

خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، اس محکمے اور اس سے وابستہ اداروں، یعنی سی ایس آئی آر، سی ای ایل اور این آر ڈی سی کے افسران اور ملازمین نے مہم میں سرگرمی سے حصہ لینے اور صفائی ستھرائی کے فروغ میں اپنا تعاون دینے کا عہد کیا۔ اس عہد میں پائیدار طریقۂ کار اپنانے، کوڑے کے ذمہ دارانہ نظم، وسائل کے مؤثر استعمال اور صفائی ملازمین کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے کا عزم بھی شامل تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261019131011_3f4f9d.png

خصوصی مہم 6 کو کامیاب بنانے کے واسطے ڈی ایس آئی آر، سی ای ایل، این آر ڈی سی، سی ایس آئی آر اور ملک بھر میں اس کی تجربہ گاہوں میں اجتماعی شرم دان اور صفائی ستھرائی کی مہمات زور و شور سے جاری ہیں۔

اس محکمے نے خصوصی مہم 6 کے دوران صفائی ستھرائی کی 150 مہمات چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔خصوصی مہم کے تحت ریکارڈ کے انتظام کے حصے کے طور پر، ڈی ایس آئی آر اور اس سے وابستہ اداروں نے کاغذی فائلوں کی 9,805 اور ای-آفس کی 2,493 فائلوں کا جائزہ لینے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔ ڈی ایس آئی آر اس مہم کے دوران تمام اہداف صد فیصد حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261019131020_0c2b1a.png

******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

UR No-6310


(ریلیز آئی ڈی: 2325138) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी