سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس آئی آر میں خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے کے دوران نمایاں پیش رفت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 3:38PM by PIB Delhi

محکمہ سائنسی و صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر)، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، 2 اکتوبر 2026 سے خصوصی مہم 6 پر سرگرمی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔ اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا، زیر التوا معاملات میں کمی لانا، الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانا، ریکارڈ کے مؤثر انتظام کو یقینی بنانا اور صاف ستھری و پائیدار کام کی جگہیں تیار کرنا ہے۔

ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری کی فعال رہنمائی اور محکمہ کے نوڈل افسر نیز سی ایس آئی آر، سی ای ایل اور این آر ڈی سی کے متعلقہ افسران کی قریبی نگرانی میں، محکمہ میں خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے لیے مقرر کردہ اہداف کے تحت 9,805 کاغذی  فائلوں کے جائزے کے ہدف میں سے اب تک 7,781 فائلوں کا جائزہ لیا جا چکا ہے اور 1,448 فائلوں کو تلف کیا جا چکا ہے۔

محکمہ نے ای - فائلوں کے جائزے اور قواعد میں نرمی کے اہداف کو 100 فیصد حاصل کر لیا ہے، جب کہ زیر التوا عوامی شکایات اور اپیلوں میں سے 95 فیصد کو نمٹا دیا گیا ہے۔ صفائی مہم کے لیے مقرر کردہ 150 مقامات کے ہدف میں سے محکمہ اب تک ڈی ایس آئی آر/ سی ایس آئی آر کے صدر دفاتر اور ملک بھر میں سی ایس آئی آر کی تجربہ گاہوں کے 95 مقامات پر صفائی مہم چلا چکا ہے۔ اب تک 12,08,047 روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے اور 2,980 مربع فٹ جگہ خالی کرائی جا چکی ہے۔

محکمہ، سی ایس آئی آر اور اس کی تجربہ گاہوں، سی ای ایل اور این آر ڈی سی کے ساتھ مل کر، خصوصی مہم 6 کی بقیہ مدت کے دوران اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے گا، تاکہ مقررہ اہداف کو 100 فیصد حاصل کیا جا سکے اور صاف ستھرے، سرسبز اور صحت مند ہندوستان کے وژن کے ساتھ کام کا ایک مثبت ماحول تشکیل دیا جا سکے۔

........................................................................................................

) ش ح –م م-ق ر)

U.No. 6314


(ریلیز آئی ڈی: 2325136) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी