پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 6:30PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے صاف ستھرے اور ماحول کے لیے سازگار دفتری ماحول کو فروغ دینے اور ماحولیات سے متعلق پائیداری کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کے تحت نئی دہلی کے اٹل اکشے اُرجا بھون میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔
شجرکاری مہم کی قیادت نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب سنتوش کمار سارنگی نے کی۔ جناب سارنگی نے وزارت کے احاطے میں ایک پودا لگایا۔ وزارت کے سینئر افسران نے بھی اس مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے۔
سکریٹری موصوف نے افسران اور عملے کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ سرسبز رقبے میں اضافے اور پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیے گئے ان اقدامات میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں۔ افسران اور عملے نے شجرکاری مہم میں شرکت کی اور صاف ستھرے اور ماحول کے لیے سازگار دفتری ماحول برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت منعقد شجرکاری کی یہ مہم پائیداری کے تئیں وزارت کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے اور سرسبز و پائیدار مستقبل کو فروغ دینے کے حکومت کے وسیع تر وژن میں بھی مددگار ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ش م-ع ن)
U. No. 6301