پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ پارلیمانی امور نے خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کو مکمل کر لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 5:41PM by PIB Delhi

وزارتِ پارلیمانی امور نے خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کو مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران وزارت میں صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے مؤثر انتظام، زیرِ التوا معاملات کو نمٹانے اور پائیدار طریقۂ کار کو مزید مستحکم بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت نے ریکارڈ، زیرِ التوا معاملات اور تلفی کے لیے شناخت شدہ دیگر اشیا کا جامع جائزہ لیا۔ مہم کے تحت 134 فزیکل فائلوں اور 80 ای فائلوں کو جائزے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔

وزارت نے مہم کے تحت تلفی کے لیے الیکٹرانک کچرے کی بڑی تعداد میں اشیا کی بھی نشاندہی کی ہے۔ یہ کارروائی کچرے کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے، دفتری جگہ کے بہتر استعمال اور روزمرہ کے کام کاج میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

وزارت مختلف ای-گورننس پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈیجیٹل اور کاغذ سے پاک طریقۂ کار کو مسلسل فروغ دے رہی ہے، جس سے فزیکل ریکارڈ پر انحصار کم ہو رہا ہے اور انتظامی عمل کو مزید منظم بنانے میں مدد مل رہی ہے

خصوصی مہم 6 کا نفاذی مرحلہ 2 اکتوبر سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ اس مرحلے کے دوران وزارت شناخت شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے انتظام اور کام کی جگہ پر کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں کرے گی۔

وزارت اپنے کام کاج میں صفائی ستھرائی، کارکردگی اور پائیدار طریقۂ کار کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

*******

) ش ح – رک )

U.NO- 6295


(ریلیز آئی ڈی: 2325009) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी