ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دھان کی کٹائی کے سیزن 2026 کے دوران نافذ العمل اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے سی اے کیو ایم کی ٹیم کا پنجاب کے ضلع موگا کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 OCT 2026 8:29PM by PIB Delhi

این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کی انتظام کاری کی کمیشن (سی اے کیو ایم) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے، جس کی قیادت ممبر (ٹیکنیکل) ڈاکٹر ٹی ایس پنوار کر رہے تھے، دھان کی جاری کٹائی کے سیزن کے دوران پرالی جلانے کی روک تھام کے اقدامات کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لیے آج پنجاب کے ضلع موگا کا دورہ کیا۔

وفد نے ضلعی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال کا اندازہ لگانے، ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو پرکھنے کے لیے موگا کے منتخب کردہ ہاٹ اسپاٹ دیہاتوں کا فیلڈ دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261016203018_67412e.jpg

دورے کے دوران، وفد نے دھان کی باقیات کے اندرونی (ان-سیٹو) اور بیرونی (ایکس-سیٹو) مؤثر انتظام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، جس میں سی آر ایم مشینری کی دستیابی اور تعیناتی، فیلڈ کی سطح پر نگرانی اور متعلقہ فریقوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی شامل ہے۔

سی اے کیو ایم کی ٹیم نے حساس مقامات پر احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا اور جاری کٹائی کے سیزن کے دوران پرالی جلانے کے واقعات کو روکنے کے لیے مسلسل نگرانی، فیلڈ کی سطح پر مؤثر ہم آہنگی اور بروقت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ دورہ پنجاب کے حساس اضلاع میں دھان کی کٹائی کے سیزن کے انتظامات اور اقدامات کی مسلسل نگرانی اور جائزے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6237


(ریلیز آئی ڈی: 2324585) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी