قانون اور انصاف کی وزارت
وزارت قانون و انصاف کے محکمۂ قانون سازی کی جانب سے خصوصی مہم 6 کے تحت ای-ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 OCT 2026 9:26PM by PIB Delhi
وزارت قانون و انصاف کے محکمۂ قانون سازی نے خصوصی مہم 6 کے تحت 15 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے کرتویہ بھون-2 میں ای –ویسٹ کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ قانون سازی کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی کی رہنمائی میں کیا گیا۔ورکشاپ کی قیادت جناب جی پینمیئی، جوائنٹ سکریٹری و قانون ساز مشیر نے کی۔ اس میں محکمہ کے افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی، جن میں اس کے منسلک دفاتر، یعنی شعبۂ سرکاری زبانیں اور ودھی ساہتیہ پرکاشن کے نمائندے بھی شامل تھے۔

ورکشاپ کے دوران، انڈیا-ایڈز این جی او کی جنرل سکریٹری محترمہ ارچنا سریواستو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ الیکٹرانک کچرے (ای- ویسٹ) کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے اور اس کے مؤثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ماحول پر اس کے مضر اثرات اور پرانے، ناکارہ اور ناقابلِ استعمال الیکٹرانک آلات کو ذمہ داری کے ساتھ ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔نشست میں ماحول دوست اور پائیدار طریقۂ کار اپنانے اور الیکٹرانک کچرے کو بے قاعدہ طریقے سےاور غیر ذمہ دارانہ طور پر پھینکنے کی روک تھام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

جناب جی پینمیئی، جوائنٹ سکریٹری و قانون ساز مشیر نے افسران اور ملازمین میں ای-ویسٹ کے ذمہ دارانہ ازالے اور اسے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں قابل قدر تعاون کے لیے محترمہ ارچنا سریواستو اور ان کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ناکارہ الیکٹرانک آلات کو متعلقہ قواعد و ضوابط اور مقررہ طریقۂ کار کے مطابق ٹھکانے لگایا جائے۔انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ای -ویسٹ کے مؤثر ازالہ ماحول کا تحفظ، وسائل کا تحفظ اور صاف ستھرا و زیادہ پائیدار دفتری ماحول قائم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
***
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. N-6193
(ریلیز آئی ڈی: 2324250)
وزیٹر کاؤنٹر : 6