پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 6:35PM by PIB Delhi

نئی ادویات کی دریافت، تیاری اور تجارتی پیمانے پر فراہمی کی حوصلہ افزائی کرنے اور اسٹارٹ اپس اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے دواسازی کے محکمے نے دواسازی کے شعبے میں اختراعی پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے لیے دواسازی اور طبی ٹیکنالوجی میں تحقیق اور اختراع کے فروغ (پی آر آئی پی)اسکیم کے تحت دریافت کی نئی راہ کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد اسٹارٹ اپس اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کو نئی ادویات اور علاج کے طریقوں کی دریافت کے لیے زیادہ خطرات والے ماحولیاتی نظام میں شامل ہونے کی ترغیب دینا اور قابل بنانا ہے۔
مذکورہ نئی راہ کا مقصد ابتدائی مرحلے میں نئی ادویات کی دریافت کے لیے درکار مالی وسائل کی کمی کو دور کرنا ہے۔ ہر کمپنی کو پروجیکٹ یا پروجیکٹوں کے مجموعے کے لیے 50 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، بشرطیکہ حقیقی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی جانب سے پروجیکٹ کی لاگت کا کم از کم 25 فیصد حصہ مشترکہ طور پر فراہم کیا جائے۔
یہ مالی امد،اد اسٹارٹ اپس اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے لیے بڑے پیمانے پر خطرے والے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کے لیے سرمائے اور ادویات کی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی شرکت کو فروغ دے گی۔ اس سے مقامی طور پر تیار کردہ نئے کیمیائی مرکبات اور نئے حیاتیاتی مرکبات پر مبنی ادویاتی اثاثوں کو دریافت کے مرحلے سے آگے بڑھ کر طبی آزمائشوں کی تیاری کے مراحل تک پہنچنے میں مدد ملے گی اور عالمی سطح پر مسابقت کے قابل ادویاتی اختراعات کی ایک مضبوط پائپ لائن تیار کرنے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔
نئے کیمیائی مرکبات اور نئے حیاتیاتی مرکبات کے ایسے پروجیکٹوں پر کام کرنے والے اسٹارٹ اپس اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں، جن کے ٹیکنالوجی کی تیاری کے درجات (ٹی آر ایل)1، 2 یا 3 ہیں، مذکورہ نئی خصوصی راہ کے تحت درخواست دینے کے مجاز ہیں ۔ متعلقہ محکمہ اس طرح کے پروجیکٹوں کو آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا، تاکہ وہ ٹیکنالوجی کی تیاری کے اعلیٰ درجات تک پہنچ سکیں، تاہم یہ درجہ 6 سے آگے نہیں ہونا چاہیے۔ اسکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت درخواستیں جمع کرانے کے لیے پی آر آئی پی کا آن لائن پورٹل اب کھول دیا گیا ہے۔ 5,000 کروڑ روپے کے مالی بجٹ والی اس اسکیم کا مقصد اسٹارٹ اپس، چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں اور بڑی کمپنیوں کی مدد کرتے ہوئے ہندوستان میں دواسازی اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا اور اختراع کی پر مبنی ویلیو چین میں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
دوسرے مرحلے کے تحت درج ذیل تین ترجیحی شعبوں میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں:
-
نئی ادویات — جن میں نئے کیمیائی مرکبات (این سی ایز)، نئے حیاتیاتی مرکبات (این بی ایز)اور نباتاتی ادویات شامل ہیں۔
-
پیچیدہ جنیرک ادویات اور حیاتیاتی مماثل ادویات
-
جدید طبی آلات
نئی دریافت کی راہ کے علاوہ، درج ذیل دو شعبوں کے تحت بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں:
ابتدائی مرحلہ: ٹیکنالوجی کی تیاری کے درجے (ٹی آر ایل) 1، 2 یا 3 پر کام کرنے والے ایسے اسٹارٹ اپس اور چھوٹی و درمیانی صنعتیں اہل ہوں گی، جن کے پروجیکٹوں کا مقصد انہیں ٹیکنالوجی کی تیاری کے اعلیٰ درجات تک پہنچانا ہے، تاہم یہ درجہ 5 سے آگے نہیں ہونا چاہیے۔ ہر پروجیکٹ کے لیے 5 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اگر منظور شدہ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت 1 کروڑ روپے تک ہے، تو درخواست گزار کو مشترکہ مالی اعانت فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر پروجیکٹ کی لاگت 1 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، تو 1 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے نصف حصے کی مالی اعانت درخواست گزار کو فراہم کرنی ہوگی۔
بعد کا مرحلہ: صنعتیں، اسٹارٹ اپس اور چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتیں جو ٹیکنالوجی کی تیاری کے درجے 4، 5 یا 6 پر موجود پروجیکٹوں کو مزید اعلیٰ درجات تک لے جانے کے لیے کام کر رہی ہیں، اس کے تحت درخواست دینے کی اہل ہوں گی۔ ہر پروجیکٹ کے لیے 100 کروڑ روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جائے گی، جو منظور شدہ پروجیکٹ کی مجموعی لاگت کے زیادہ سے زیادہ 35 فیصد تک محدود ہوگی، جبکہ باقی رقم کی مالی اعانت درخواست گزار کو مشترکہ طور پر فراہم کرنی ہوگی۔
درخواست فارم اور ان سے متعلق رہنمائی پی آر آئی پی پورٹل پر دستیاب ہیں: پی آر آئی پی پورٹل
درخواست گزار اسکیم اور اسکیم کے رہنما خطوط، تصوراتی نوٹ سے متعلق رہنمائی، درخواست فارم سے متعلق رہنمائی، مائل اسٹون کی تفصیلات کا کیٹلاگ، اکثر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیوز)اور درخواست میں معاونت فراہم کرنے کے لئے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لئے متعلقہ گائڈ لائنس سے رجوع کر سکتے ہیں۔
پی آر آئی پی اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت تقریباً 1,600 کروڑ روپے کی مالی امداد کے لیے 41 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت موصول ہونے والی باقی درخواستوں کی جانچ کا عمل جاری ہے اور آئندہ ایک ماہ کے دوران مزید نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
جن درخواست گزاروں نے پی آر آئی پی کے پہلے مرحلے کے تحت اپنے پروجیکٹس جمع کرائے تھے، انہیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسی پروجیکٹ کو دوبارہ جمع نہ کرائیں۔ سوالات اور مزید رہنمائی کے لیے درخواست گزار support-prip@pharma-dept.gov.in پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔
*****
ش ح۔ش م ۔ ع د
U-No. 6120