وزارت آیوش
آئی ٹی آر اے، جام نگر آیوروید میں مصنوعی ذہانت سے متعلق قومی سمپوزیم ’آیوٹیک نَواونمیش 2026‘کا منعقد کرے گا
آیوروید کے روایتی علم کو جدید ڈیجیٹل تکنالوجیوں کے ساتھ یکجا کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے، انسٹی ٹیوٹ کے چھٹے یومِ تاسیس کے موقع پر 15 اور 16 اکتوبر کو ایک دو روزہ تقریب منعقد کی جا رہی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 8:37PM by PIB Delhi
وزارتِ آیوش کے زیرِ اہتمام، انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ اینڈ ریسرچ ان آیوروید (آئی ٹی آر اے)، جام نگر، اپنے چھٹے یومِ تاسیس کے موقع پر 15 اور 16 اکتوبر 2026 کو 'ڈاکٹر پی ایم مہتا اوریشن' اور دو روزہ قومی سمپوزیم 'آیوٹیک نَواونمیش 2026' کا انعقاد کرے گا۔ اس سمپوزیم کا مرکزی موضوع 'آیوروید میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال' ہے۔ اس تقریب کا مقصد روایتی آیورویدک علم کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ساتھ یکجا کر کے ریسرچ، جدت طرازی اور حفظانِ صحت کی خدمات کو آگے بڑھانے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
یہ پروگرام پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیساری، ڈائرکٹر، آئی ٹی آر اے کی قیادت میں منعقد ہوگا۔ عزت مآب رکن پارلیمنٹ محترمہ پونم بین میڈم اس پروگرام میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گی۔ ڈیجیٹل ہیلتھ کے ہیڈ آف ڈیٹا، سوئٹزرلینڈ میں عالمی صحتی تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ڈویژن آف ہیلتھ سسٹمز میں تجزیہ کار ، جناب سمیر پجاری، اور ڈبلیو ایچ او کے عالمی روایتی ادویاتی مرکز کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیاما کرووِلّا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ معزز مہمانوں میں پروفیسر شیلندر سراف، ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، گاندھی نگر؛ ڈاکٹر مانسی دیش پانڈے، نائب چانسلر، گجرات آیوروید یونیورسٹی؛ اور ڈاکٹر منوج نیساری، سابق مشیر (آیوروید)، وزارت آیوش شامل ہوں گے۔
توقع ہے کہ ان نامور ماہرین کی شرکت سے ریسرچ اور جدت طرازی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، آیوروید اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ملاپ پر معنی خیز گفتگو کو فروغ ملے گا۔ ملکی اور بین الاقوامی ماہرین آیورویدک ریسرچ، دواسازی، تعلیم اور صحت کی خدمات کی فراہمی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ممکنہ استعمال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سمپوزیم میں ماہرین کے معلوماتی لیکچرز، علمی مباحثے، ریسرچ اور تکنیکی تعاون پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اعزازات اور ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے۔ آیورویدک ریسرچ، دواسازی، معیار کی یقین دہانی، طبی تعلیم اور صحت کی خدمات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اخلاقی، سائنسی اور عملی اطلاق پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
آئی ٹی آر اے کی ڈائریکٹر، پروفیسر (ڈاکٹر) تنوجا نیسری نے کہا کہ آیوروید اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا انضمام ریسرچ اور جدت طرازی کے لیے نئی راہیں کھول سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی علم کو جدید سائنسی اور ڈیٹا پر مبنی طریقوں سے جوڑ کر آیوروید کی ترقی، علم کے تبادلے اور عوامی صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
اس پہل قدمی کے ذریعے، آئی ٹی آر اے، جام نگر کا مقصد آیوروید کے اسکالرز، ریسرچرز، معالجین اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، اور ساتھ ہی روایتی طب میں ذمہ دارانہ تکنیکی جدت طرازی اور بین الضابطہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔
آئی ٹی آر اے، جام نگر کے بارے میں
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 15 اکتوبر 2020 کو قوم کے نام وقف کیا گیا آئی ٹی آر اے، ملک کا پہلا ادارہ ہے جسے آیوروید کے شعبے میں 'قومی اہمیت کے ادارے' کا درجہ حاصل ہوا ہے۔ جام نگر میں واقع یہ ادارہ—جو آیوروید میں اپنی تاریخی اور علمی روایات کے لیے مشہور ہے—انڈر گریجویٹ سے لے کر ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی سطح تک کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ آیوروید فارمیسی، یوگا اور نیچروپیتھی سے متعلق کورسز کے ذریعے تعلیم اور ریسرچ کو فروغ دیتا ہے۔
یہ ادارہ نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلز اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز (این اے بی ایچ) سے منظور شدہ 300 بستروں کا ایک ہسپتال چلاتا ہے، جہاں او پی ڈی کے ذریعے روزانہ اوسطاً تقریباً 1,000 مریض علاج حاصل کرتے ہیں۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک، یہ ادارہ اپنی او پی ڈی کے ذریعے کل 18,47,807 مریضوں کو طبی مشورہ اور علاج فراہم کر چکا ہے، جبکہ 27,520 مریض ہسپتال میں داخل کر کے زیرِ علاج رہے ہیں۔ اس وقت ادارے کے مختلف شعبوں میں 20 او پی ڈیز کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، جام نگر شہر اور ضلع میں آٹھ مقامات پر ہفتہ وار او پی ڈی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
اس ادارے میں نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) سے منظور شدہ چھ لیبارٹریز بھی موجود ہیں، جو جدید سائنسی آلات سے لیس ہیں، اور ساتھ ہی یہاں یوگا اور نیچروپیتھی کے لیے مخصوص سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
تعلیم اور ریسرچ کے شعبوں میں، آئی ٹی آر اے نے 27 اداروں کے ساتھ مفاہمتی عرضداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں 18 قومی اور نو بین الاقوامی ادارے شامل ہیں۔ اس کی آیوروید لائبریری میں 30,000 سے زائد کتابیں اور 5,000 سے زیادہ قلمی نسخے موجود ہیں۔ یہ ادارہ مقررہ معیارات کے مطابق طبی اور دواسازی کی ریسرچ کے لیے اینیمل ہاؤس کی سہولت بھی برقرار رکھتا ہے۔




**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6112
(ریلیز آئی ڈی: 2323638)
وزیٹر کاؤنٹر : 8