مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی) نے ٹی ای سی نئی دہلی میں عالمی معیارات کا دن 2026 منایا، جس میں عالمی ٹیلی کمیونی کیشن معیاریت میں بھارت کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 6:24PM by PIB Delhi
ٹیلی کمیونی کیشن انجینئرنگ سینٹر (ٹی ای سی)، جو ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبے میں ٹیلی کمیونی کیشنز کے محکمہ (ڈی او ٹی)، وزارتِ مواصلات کے تحت قومی معیاریت کا ادارہ ہے، نے آج مانک ہال، ٹی ای سی، نئی دہلی میں عالمی معیارات کا دن 2026 منایا، جس میں عالمی ٹکنالوجی کی ترقی اور معیاریت میں اپنے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس اہم تقریب میں ٹی ای سی کے تمام سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس تقریب نے ٹی ای سی کے ٹیلی کمیونی کیشن معیارات کی تشکیل، گھریلو تکنیکی خود انحصاری کو فروغ دینے، اور بین الاقوامی معیاریت کے اداروں جیسے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین کے معیاریت کے شعبے (آئی ٹی یو-ٹی) میں فعال طور پر حصہ لینے میں اہم کردار کو اجاگر کیا۔

معیاریت میں حاصل کردہ سنگ میل
ٹیلی کمیونی کیشنز (معیارات، مطابقت کی تشخیص اور سرٹیفیکیشن کو مطلع کرنے کا فریم ورک) قواعد، 2025 کے تحت، ٹی ای سی معیارات وضع کرتا ہے، مطابقت کی تشخیص کرنے والے اداروں (سی اے بی) کو تسلیم کرتا ہے اور سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے۔ ٹی ای سی نے مختلف ٹکنالوجی ڈومینز میں 596 معیارات جاری کیے ہیں جن میں ضروری تقاضے، عمومی تقاضے، ٹیسٹ گائیڈز اور ٹی ای سی کے معیاری دستاویزات شامل ہیں۔ ٹی ای سی نے اب تک 82 سی اے بی کو نامزد کیا ہے اور مزید 5400 سے زیادہ سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ٹی ای سی کی قیادت اور عالمی معیاریت میں شراکت
وزارتِ مواصلات کے تحت کام کرتے ہوئے، ٹی ای سی بھارت میں ٹیلی کمیونی کیشن آلات، خدمات اور نیٹ ورکس کے لیے معیارات تیار کرنے کا قومی ادارہ ہے۔ تقریب کے دوران، سینئر ڈی ڈی جی اور ٹی ای سی کے سربراہ، جناب سید توصیف عباس نے مختلف آئی ٹی یو-ٹی اسٹڈی گروپس میں اہم قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے کے لیے ٹی ای سی کے افسران کی انتھک کوششوں کو سراہا۔
خطاب میں مزید زور دے کر کہا گیا کہ ٹی ای سی کے ذریعے وضع کردہ مضبوط قومی معیارات نہ صرف صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں اور نیٹ ورک کی سیکیورٹی، انٹرآپریبلٹی اور سروس کے معیار (کیو او ایس) کو یقینی بناتے ہیں، بلکہ بھارت کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو عالمی معیارات کے ساتھ کام یابی سے ہم آہنگ بھی کرتے ہیں۔
مزید کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -
ایکس - https://x.com/DoT_India
انسٹا- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
فیس بک - https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6101
(ریلیز آئی ڈی: 2323585)
وزیٹر کاؤنٹر : 6