بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے فارمارٹ سروس پرائیویٹ لمیٹڈ میں امپیکٹ فنڈ ڈنمارک، بیلجیئن انویسٹمنٹ کمپنی فار ڈیولپنگ کنٹریز ایس اے/این وی اور اوریوس فنڈ تھری کے ذریعے کچھ حصص کے حصول کو منظوری دی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 5:33PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے فارمارٹ سروس پرائیویٹ لمیٹڈ میں امپیکٹ فنڈ ڈنمارک، بیلجیئن انویسٹمنٹ کمپنی فار ڈیولپنگ کنٹریز ایس اے/این وی اور اوریوس فنڈ تھری کے ذریعے کچھ حصص کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ انضمام کا تعلق فارمارٹ سروس پرائیویٹ لمیٹڈ (فارمارٹ) میں امپیکٹ فنڈ ڈنمارک (آئی ایف ڈی کے)، بیلجیئن انویسٹمنٹ کمپنی فار ڈیولپنگ کنٹریز ایس اے/این وی (بی آئی او) اور اوریوس فنڈ تھری اے (اوریوس) کے ذریعے کچھ ایکویٹی حصص کے حصول سے ہے۔
آئی ایف ڈی کے ڈنمارک کا ایک ترقیاتی مالیاتی ادارہ (ڈی ایف آئی) ہے، جسے ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کی حمایت کرنے والی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پارلیمنٹ کے ایک قانون کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
بی آئی او بیلجیم کے قوانین کے تحت قائم کردہ ایک عوامی محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے۔ بی آئی او ایک ترقیاتی مالیاتی ادارے (ڈی ایف آئی) کے طور پر کام کرتی ہے، جس کا مقصد ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک میں نجی شعبے کی معاونت کرنا ہے۔
اوریوس، اوریوس وینچر پارٹنرز فنڈ تھری کی ایک اسکیم/ذیلی فنڈ ہے، جو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) میں رجسٹرڈ زمرہ دوم کا متبادل سرمایہ کاری فنڈ ہے۔
فارمارٹ ایک ہندوستانی کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر ہندوستان اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری اداروں کے درمیان زرعی مصنوعات اور اجناس کی خرید و فروخت اور تجارت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
**********
ش ح۔ ک ا۔ ش ہ ب
Urdu No. 6084
(ریلیز آئی ڈی: 2323473)
وزیٹر کاؤنٹر : 13