بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے نیواجلکس بِڈکو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے ذریعے کڈز کلینک انڈیا میں شیئر کے حصول کو منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 5:34PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نیواجلکس بِڈکو ایس اے آر ایل کے ذریعے کڈز کلینک انڈیا لمیٹڈ میں شیئرکے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ لین دین کے تحت نیواجلکس بِڈکو پرائیویٹ لمیٹڈ(حصول کنندہ) کی جانب سے کڈز کلینک انڈیا لمیٹڈ (کے سی آئی ایل/ہدف کمپنی) کے تقریباً 23 فیصد شیئرحاصل کیے جائیں گے۔ یہ تناسب تمام ممکنہ شیئرکو شامل کرنے کی بنیاد پر ہے۔
حصول کنندہ لکسمبرگ کے قوانین کے تحت نئی قائم کی گئی ایک نجی لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ ایک خصوصی مقصد کے لیے قائم کردہ ادارہ ہے، جس کا نہ تو ہندوستان میں اور نہ ہی عالمی سطح پر کوئی کاروبار یا موجودگی ہے۔ اس کا حتمی کنٹرول پرمیرا ہولڈنگز لمیٹڈ (پرمیرا) کے پاس ہے۔
پرمیرا گرنزی میں رجسٹرڈ ایک نجی سرمایہ کاری کمپنی ہے، جو اپنی ذیلی کمپنیوں اور ملحقہ اداروں کے ذریعے متعدد سرمایہ کاری فرموں کو سرمایہ کاری کے انتظام سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔ پرمیرا کے حتمی کنٹرول میں نجی سرمایہ کاری کے متعدد فنڈز ہیں، جن کے تحت دنیا بھر میں صارفین، خدمات، صحت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب منتقلی کے شعبوں میں سرگرم پورٹ فولیو کمپنیاں شامل ہیں۔
کڈز کلینک انڈیا لمیٹڈ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جو ’کلاؤڈ نائن‘ کے نام سے متعدد سپر اسپیشلٹی اسپتال چلاتی ہے۔ یہ کمپنی ماں اور بچے کی نگہداشت پر توجہ مرکوز کرتی ہے اور زچگی، امراضِ نسواں، اطفال اور زرخیزی کے شعبوں میں خدمات فراہم کرتی ہے۔ فی الحال، کڈز کلینک انڈیا لمیٹڈ ہندوستان کے متعدد شہروں میں اپنے مراکز چلا رہی ہے۔
******
ش ح۔ ع و۔ ص ج
U. No-6086
(ریلیز آئی ڈی: 2323472)
وزیٹر کاؤنٹر : 8