دیہی ترقیات کی وزارت
کابینہ نے قومی سماجی امدادی پروگرام کو 2026-27 سے 2030-31 تک پانچ سال کے لیے جاری رکھنے کی منظوری دے دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 OCT 2026 4:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے دیہی ترقی کے محکمے کی قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) کو 2026-27 سے 2030-31 تک پانچ سال کے لیے جاری رکھنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر 53,428 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس میں (i) اسکیم اور اس کی ذیلی اسکیموں کے نام تبدیل کرنا، (ii) معذور افراد کی پنشن کے لیے اہلیت کے معیار، دائرۂ کار اور امدادی رقم میں نظرثانی کرنا اور (iii) بزرگوں اور بیواؤں کے لیے پنشن اسکیموں اور خاندانی امدادی اسکیم کو موجودہ شکل میں جاری رکھنا شامل ہے۔
تفصیلات:
1. اسکیم اور ذیلی اسکیموں کے نام تبدیل کرنا:
|
موجودہ نام
|
منظور شدہ نام
|
|
نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام (این ایس اے پی)
|
پردھان منتری سماجی سہایتا یوجنا
|
|
اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم (آئی جی این او اےپی ایس)
|
پردھان منتری وردھاوستھا پنشن یوجنا
|
|
اندرا گاندھی نیشنل وڈو پنشن اسکیم (آئی جی این ڈبلیو پی ایس )
|
پردھان منتری ودھاوا پنشن یوجنا
|
|
اندرا گاندھی نیشنل ڈس ایبلٹی پنشن اسکیم (آئی جی این ڈی پی ایس)
|
پردھان منتری دیویانگجن پنشن یوجنا
|
|
نیشنل فیملی بینیفٹ اسکیم
|
پردھان منتری پریوار لابھ یوجنا
|
2. معذور افراد کی پنشن میں تبدیلیاں:
معذور افراد کی پنشن اسکیم کے تحت اب 0 سے 79 سال کی عمر کے افراد کو 375 روپے اور 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو 625 روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت امدادی رقم میں اضافے کے ساتھ درج ذیل تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں:
(الف) اسکیم کے تحت معذوری کے معیار کے لیے اب 40 فیصد معذوری کی شرط ہوگی، جب کہ فی الحال یہ حد 80 فیصد ہے۔
(ب) معذوری کی پنشن کے لیے اب کم از کم عمر کی شرط پیدائش سے ہی ہوگی۔
iii. بزرگوں اور بیواؤں کے لیے پنشن اسکیمیں اور خاندانی امدادی اسکیم اپنی موجودہ شکل میں جاری رہیں گی۔
فوائد:
اس منظوری سے تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 3.20 کروڑ مستفیدین کو فائدہ پہنچے گا۔
نفاذ کی حکمت عملی اور ہدف:
معذور افراد کی پنشن کے تحت اہلیت کے معیار، مستفیدین کی تعداد اور امدادی رقم میں تبدیلیوں سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔
پس منظر:
قومی سماجی امدادی پروگرام (این ایس اے پی) کا آغاز 15 اگست 1995 کو غریب خاندانوں کی مدد کے لیے کیا گیا تھا، تاکہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 41 میں درج ریاستی پالیسی کے رہنما اصولوں کے تحت مرکزی حکومت کی ذمہ داری پوری کی جا سکے۔ اس پروگرام کے تحت 100 فیصد مرکزی امداد فراہم کرنے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک بھر میں مستفیدین کو یکساں طور پر امداد دستیاب ہو۔
حقوقِ معذور افراد ایکٹ، 2016 کے تحت معذوری کی پنشن کے لیے اہلیت کے معیار میں تبدیلی ضروری ہوگئی ہے اور اسے 40 فیصد معذوری کے مقررہ معیار سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اس ایکٹ میں یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ معذوری سے متعلق امداد دیگر زمروں کے لیے تجویز کردہ اسی نوعیت کی اسکیموں کے مقابلے میں لازماً 25 فیصد زیادہ ہو۔
*****
ش ح ۔ا ک۔ ر ب
U: 6069
(ریلیز آئی ڈی: 2323351)
وزیٹر کاؤنٹر : 12