بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بجلی اتھارٹی کا غور و خوض اجلاس: ہندوستان کے بجلی کے شعبے کو مصنوعی ذہانت سے لیس کرنا


 (بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 5:51PM by PIB Delhi

مرکزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے)، وزارتِ توانائی، حکومتِ ہند کی جانب سے 14 اور 15 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی کے مانیک شا سینٹر میں ‘‘ہندوستان کے بجلی کے شعبے کو مصنوعی ذہانت سے لیس کرنے’’ کے موضوع پر دو روزہ غور و خوض کانفرنس (بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش) کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب میں حکومتِ ہند کے مرکزی وزراء کے ساتھ سینئر سرکاری افسران، پالیسی ساز، صنعتوں کے سربراہان، ٹیکنالوجی کے ماہرین، محققین اور دیگر متعلقہ فریق شرکت کریں گے۔ شرکاء ہندوستان کے بجلی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کے انقلابی امکانات پر غور و خوض کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد تبادلۂ خیال کو فروغ دینا، جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرنا اور بجلی کی مجموعی ویلیو چین میں کارکردگی، بھروسہ مندی، مشکلات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے کے قابلِ عمل طریقوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

اس کانفرنس میں مختلف موضوعات پر غور کیا جائے گا، جن میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے روایتی بجلی کی پیداوار کو بہتر بنانا؛ مصنوعی ذہانت پر مبنی ضابطہ جاتی اصلاحات؛ قابلِ تجدید توانائی کو بجلی کے نظام میں شامل کرنا اور گرڈ میں لچک پیدا کرنا؛ بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نیٹ ورکس کو جدید بنانا؛ گرڈ کے استحکام اور نظام کی بحالی؛ چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام، مائیکرو گرڈ اور منی گرڈ؛ ماحول دوست ڈیٹا سینٹروں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال؛ سائبر تحفظ اور بجلی کے اہم بنیادی ڈھانچے کی حفاظت؛ مانگ کے مطابق بجلی کی فراہمی میں ردوبدل اور صارفین کی شمولیت؛ نیز مصنوعی ذہانت سے لیس سپلائی چین مینجمنٹ شامل ہیں۔ اس پروگرام میں جدید ترین تکنیکی اختراعات کی نمائش بھی شامل ہوگی۔ اس کے علاوہ، بجلی کے شعبے میں مصنوعی ذہانت، اختراع اور مواقع کے موضوع پر نوجوانوں کے لیے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا، جو نوجوان اختراع کاروں اور پیشہ ور افراد کو اس شعبے میں ابھرتے ہوئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

یہ تقریب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد ہندوستان کی توانائی کی یقینی فراہمی کو مضبوط بنانا، پائیداری کو فروغ دینا اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے میدان میں ملک کو عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے سرکاری اداروں، بجلی کی افادیت سے وابستہ اداروں، صنعتوں، تعلیمی اداروں اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا، جبکہ ہندوستان کے بجلی کے شعبے کو مصنوعی ذہانت سے لیس بنانے کے لیے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی میں شراکت داری اور بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

توقع ہے کہ یہ کانفرنس مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں کو ذمہ داری کے ساتھ اپنانے کے ذریعے ہندوستان کی توانائی کی منتقلی اور یقینی فراہمی کو آگے بڑھانے، نیز 2047 تک وکست بھار کے ہدف اور 2070 تک خالص صفر اخراج کے عزم کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اس تقریب میں شرکت کے خواہش مند تمام متعلقہ فریق مرکزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے) کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔

***

ش ح۔‌ض ر۔ اش ق

U. No-6013


(ریلیز آئی ڈی: 2322922) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी