وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے مویشی پروری اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزیدمضبوط بنانےکے لیے برطانیہ کی وزیر ڈیم انجیلا ایگل کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی


 ہندوستان اور برطانیہ نے حیوانات کی صحت، مویشیوں کی پائیدار پیداوار اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 10:25PM by PIB Delhi

حکومت ہندکے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج نئی دہلی میں برطانیہ کی ماحولیات، خوراک اور دیہی امور کی وزیر ڈیم انجیلا ایگل کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

بات چیت میں حیوانات کی صحت، مویشیوں کی پائیدار پیداوار، سائنسی تحقیق، جینومکس، جدید تولیدی ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارت و بہترین طور طریقوں کے تبادلے کے ذریعے صلاحیت سازی کے شعبوں میں ہندوستان اور برطانیہ کے تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261012222644_737d8d.jpg

دونوں فریقوں نے ہندوستان اور برطانیہ کے جامع اقتصادی و تجارتی معاہدے (سی ای ٹی اے) کے تحت مواقع کا بھی جائزہ لیا۔ اس میں مویشیوں، ڈیری، سمندری اور حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی دیگر مصنوعات سے متعلق منڈی تک رسائی اور ضابطہ جاتی امور کو حل کرنے کے امکانات شامل تھے۔

اس ملاقات سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون بڑھانے، تجارت کو آسان بنانے اور مویشی پروری و متعلقہ شعبوں میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق ہوئی۔

***

ش ح۔ع ح۔ ف ر

U-5066


(ریلیز آئی ڈی: 2322632) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी