دیہی ترقیات کی وزارت
اس سال 6 لاکھ سے زائد دیہی نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی
دیہی ترقی کی وزارت نے دیہی خود روزگارسے متعلق تربیتی اداروں کے تربیتی معیار، ادارہ جاتی صلاحیت، تربیت کے بعد روزگار کے قیام، قرض کی سہولت سے مربوط کرنے اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل اکیڈمی آف رڈسیٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 10:27PM by PIB Delhi
دیہی علاقوں میں کاروبار کو فروغ دینے اور روزگار کے پائیدار مواقع پیدا کرنے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، دیہی ترقی کی وزارت نے آج نیشنل اکیڈمی آف رڈسیٹی (این اے آر) کے ساتھ مفاہمت نامہ کا تبادلہ کیا، تاکہ ملک بھر میں دیہی خود روزگار تربیتی اداروں (آر ایس ای ٹی آئیز) میں تربیت کے یکساں معیار قائم کیے جا سکیں، معیاری انتظامیہ کو یقینی بنایا جا سکے اور اداروں کی صلاحیتوں کو منظم انداز میں فروغ دیا جا سکے۔
مفاہمت نامہ کا تبادلہ 12 اکتوبر 2026 کو دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری، جناب روہت کنسل کی موجودگی میں کیا گیا۔ اس موقع پر دیہی ترقی کی وزارت کے محکمۂ دیہی ترقی میں جوائنٹ سکریٹری (دیہی ہنرمندی) جناب ایس سسی کمار اور نیشنل اکیڈمی آف رڈسیٹی (این اے آر) کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجو این کوری نے مفاہمت نامہ کا تبادلہ کیا۔

اس شراکت داری کا ایک اہم مقصد ’کوشل پنجی‘ کے ذریعے امیدواروں کے اندراج کو بہتر بنانا اور آدھار سے مربوط بایومیٹرک حاضری نظام (اے ای بی اے ایس) کے ذریعے آدھار پر مبنی چہرے کی تصدیق کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیہی خود روزگار تربیتی اداروں کے ذریعے فراہم کی جانے والی تربیت کے معیار اور افادیت کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔ اس میں قومی ہنرمندی اہلیت کے فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے مطابق جدید دور کے نئے کورس شروع کرنا، صنعت کے مقرر کردہ معیارات کے مطابق تربیتی معاون مواد اور آلات اپنانا، اور دیہی ترقی کی وزارت کی جانب سے مقرر کردہ بنیادی انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام (ای ڈی پی) کے کورسز کرانا شامل ہے۔ اس شراکت داری کے تحت تربیت کاروں کی تربیت (ٹی او ٹی)، تربیت حاصل کرنے والوں اور تربیت کاروں کی جانچ اور سرٹیفکیشن کو متحدہ پورٹل (kaushal.rural.gov.in) کے ذریعے مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ وزارت کی جانب سے مقرر کردہ مشترکہ اصولوں پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
موجودہ سال کے لیے دیہی خود روزگار تربیتی اداروں کو 6.35 لاکھ دیہی نوجوانوں کو تربیت دینے کا ہدف دیا گیا ہے۔ ان میں خواتین، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد، معذور افراد اور دیگر کمزور طبقات کے لوگ شامل ہیں۔ یہ ہدف گزشتہ سال 2025-26 کے لیے مقرر کردہ تربیتی ہدف سے زیادہ ہے۔
مفاہمت نامہ تربیت کے معیار، ادارہ جاتی صلاحیت، ڈیجیٹل نظامِ حکمرانی اور نتائج پر مبنی نگرانی کو بہتر بنا کر دیہی خود روزگار تربیتی اداروں کے نظام کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ہنرمندی کے فروغ، کاروبار کے قیام اور روزگار کے پائیدار ذرائع کے درمیان روابط کو مستحکم کرتے ہوئے، اس شراکت داری کا مقصد دیہی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، تاکہ وہ کامیاب اور پائیدار کاروبار قائم کر سکیں اور دیہی معیشت کی جامع ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مفاہمت نامہ دیہی خود روزگار تربیتی اداروں کے نظام کو مزید مستحکم کرنے اور دیہی ہنرمندی کے فروغ، کاروبار کو بڑھاوا دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ان کے کردار کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ پہل دیہی برادریوں کو ہنرمندی کے فروغ، کاروبار کے قیام اور روزگار کے پائیدار ذرائع کے ذریعے بااختیار بنانے کے دیہی ترقی کی وزارت کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور اس طرح ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔
*****
ش ح۔ع ح۔ ف ر
U-5062
(ریلیز آئی ڈی: 2322623)
وزیٹر کاؤنٹر : 5