بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری (پاور) نے یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے ٹیکسیشن اینڈ کسٹمز یونین – گیراسیموس تھامس کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 7:34PM by PIB Delhi

وزارتِ توانائی کے سکریٹری جناب پنکج اگروال نے آج نئی دہلی میں یورپی کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل برائے ٹیکسیشن اینڈ کسٹمز یونین مسٹر گیراسیموس تھامس کے ساتھ باہمی ملاقات کا اہتمام کیا۔ ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا بنیادی محور بھارت کی کاربن مارکیٹ کی ترقی، یورپی یونین کے کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم (سی بی اے ایم) اور باہمی تکنیکی تعاون کو بڑھانے کے مواقع تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261012193508_047d45.jpg

سکریٹری (پاور) نے کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم (سی سی ٹی ایس) کے تحت بھارت کی پیش رفت کو اجاگر کیا، جس میں 490 صنعتی اکائیوں کے لیے اخراج کی شدت میں کمی کے اہداف کا نوٹیفیکیشن اور ملکی کاربن مارکیٹ کی ترقی شامل ہیں۔ انہوں نے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں غیر حجری وسائل کا حصہ بڑھانے میں بھارت کی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ملک کی مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت 558 گیگا واٹ میں سے 308 گیگا واٹ حصہ غیر حجری وسائل کا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261012193516_872218.jpg

یورپی یونین کی جانب سے اپنی کاربن مارکیٹ تیار کرنے میں بھارت کی پیش رفت کو سراہا گیا اور کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے نفاذ سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے کاربن کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کی منظوری، مانیٹرنگ، رپورٹنگ اور ویریفیکیشن (ایم آر وی) کے نظام اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں باہمی تکنیکی تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے کاربن مارکیٹس، سی بی اے ایم سے متعلق طریقہ کار اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں پر تعاون کو مضبوط بنانے اور مسلسل بات چیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5052


(ریلیز آئی ڈی: 2322539) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati