وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کا جہازترکش آئی بی ایس اے ایم اے آر9ویں بحری مشق 2026میں شرکت کرے گا، جس سے بحری تعاون کیلئے بھارت کے عزم کا اعادہ ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 5:51PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا جہاز ترکش ، جو بھارتی بحریہ کا ایک اہم جدید اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز ہے، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کی بحری مشق آئی بی ایس اے ایم اے آر 2026 کے نویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے جنوبی افریقہ کے بیرونِ ملک دورے پر روانہ ہو گیا ہے۔ اس سہ فریقی بحری مشق میں بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کی بحری افواج حصہ لے رہی ہیں۔ اس کا مقصد تینوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی ہم آہنگی کو بہتر بنانا، بحری تعاون کو مضبوط کرنا اور شریک افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔
آئی بی ایس اے ایم اے آرمشق 2008 سے بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے سہ فریقی فریم ورک (آئی بی ایس اے)کے تحت ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ مشق تینوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ تربیت اور عملی کارروائیوں کے بہترین طریقۂ کار کے تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
اس مشق میں بحری کارروائیوں کی وسیع اقسام شامل ہیں، جن میں سطحِ آب پر جنگی کارروائیاں، فضائی حملوں کے خلاف دفاع، آبدوزوں کے خلاف کارروائیاں، بحری فضائی آپریشنز، سمندری حدود میں مشتبہ سرگرمیوں کی روک تھام، جہاز پر سوار ہو کر تلاشی اور قبضے کی کارروائیاں ، بحری قزاقی کے خلاف آپریشنز، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں، جہاز کو پہنچنے والے نقصان پر قابو پانے اور آگ بجھانے کی مشقیں، نیز پیشہ ورانہ امور پر تبادلۂ خیال شامل ہیں۔
اس کا موجودہ ایڈیشن بحرِ ہند کے خطے میں بحری تعاون اور سلامتی کو مزید فروغ دینے کے تناظر میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مشق کا موضوع مشترکہ بحری مستقبل کے لیے متحد ہو کر مضبوط تر ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ بحری سلامتی کو فروغ دینا اور سمندری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیاری کو بہتر بنانا ہے۔
جنوبی افریقہ کی بحریہ اپنے جہازوں اماتولا، کنگ سیکھوخونے اوّل اور ایڈم کوک سوم کے علاوہ آبدوز منتھاتسی کے ساتھ شرکت کرے گی۔ برازیل اپنے بحری جہاز باروسو کے ساتھ حصہ لے گا، جس پر ایک لِنکس ہیلی کاپٹر تعینات ہوگا، جبکہ بھارتی بحریہ کی نمائندگی ترکش کرے گا، جو اپنے ساتھ ایک چیتک ہیلی کاپٹر لے کر شریک ہوگا۔
(6)_20261012175343_8c1214.jpeg)
(6)_20261012175409_e2742a.jpeg)
(6)_20261012175423_c7ecdf.jpeg)
(4)_20261012175445_de2162.jpeg)
***
ش ح۔ ک ا ۔ ن ع
U.NO.5037
(ریلیز آئی ڈی: 2322468)
وزیٹر کاؤنٹر : 7