نیتی آیوگ
نیتی آیوگ میں 17 ستمبر 2026 سے 2 اکتوبر 2026 تک ’’سوچھتا ہی سیوا مہم 2026‘‘ پر عمل درآمد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 OCT 2026 4:34PM by PIB Delhi
2 اکتوبر 2026 کو سوچھ بھارت دیوس منانے کی تیاریوں کے سلسلے میں، جس دن قوم مہاتما گاندھی کی یومِ پیدائش مناتی ہے، وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور اور وزارتِ جل شکتی کے محکمۂ پینے کے پانی و صفائی ستھرائی نے دیگر وزارتوں کے اشتراک سے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا اہتمام کیا۔ اس مہم کا مقصد سوچھ بھارت مشن کے 12 سال مکمل ہونے کا جشن منانا اور ہندوستان کو صاف ستھرا اور کچرے سے پاک بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کا موضوع ’’صفائی میں شراکت داری، صاف ستھرا ہندوستان، ترقی یافتہ ہندوستان‘‘ ہے۔
نیتی آیوگ نے اس مدت کے دوران مہم میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ مہم کے تحت نیتی آیوگ میں منعقد کی گئی اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
- نیتی آیوگ کے ریکارڈ روم کا معائنہ: 24 ستمبر 2026 کو سینئر افسران نے نیتی آیوگ کے ریکارڈ روم کا معائنہ کیا۔ اس دوران فائلوں کی جانچ، پرانے ریکارڈ کو چھانٹ کر غیر ضروری دستاویزات کو تلف کرنے، ریکارڈ کو رقمی شکل دینے اور ناکارہ سامان کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
- بیداری مہم: نیتی آیوگ کے افسران اور عملے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مہم کے بینر اور اسٹینڈیز نیتی آیوگ کے تمام دروازوں، بیرونی حصوں اور دفتری احاطے میں نصب کیے گئے۔ مہم کی مدت کے دوران سوچھتا ہی سیوا 2026 کے بینر نیتی آیوگ کی ویب سائٹ کے مرکزی صفحے پر بھی آویزاں کیے گئے۔

- نیتی آیوگ کے دفتری احاطے میں صفائی مہم: 24 ستمبر 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک نیتی آیوگ کے دفتر کی تمام منزلوں پر صفائی مہم چلائی گئی، جس میں نیتی آیوگ کے عملے نے سرگرمی سے حصہ لیا۔
- نیتی آیوگ کی محکمہ جاتی کینٹین کی گہری صفائی: فلاحی ٹیم نے 24 ستمبر 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک نیتی آیوگ کی محکمہ جاتی کینٹین کے ہال اور باورچی خانے کی مکمل صفائی کا کام انجام دیا۔
- سوچھتا عہد: یکم اکتوبر 2026 کو ملک گیر شرمدان مہم ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کے تحت نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین جناب اشوک کمار لہری نے نیتی آیوگ کے عملے کو صفائی کا عہد دلایا۔ اس کے بعد بیرونی احاطے میں صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے معزز اراکین، افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔


***
ش ح ۔ ش ت۔ ر ب
U. No.4912
(ریلیز آئی ڈی: 2321446)
وزیٹر کاؤنٹر : 6