وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنرل این ایس راجا سبرامنیم، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور سکریٹری، محکمۂ فوجی امور کے ہاتھوں پروجیکٹ سی برڈ کے بنیادی ڈھانچے کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 OCT 2026 4:23PM by PIB Delhi

چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور محکمۂ فوجی امور کے سکریٹری جنرل این ایس راجا سبرامنیم نے 8 اکتوبر 2026 کو کاروار کے بحری اڈے پر پروجیکٹ سی برڈ کے مرحلے دوم-اے کے تحت ہندوستانی بحریہ کے سینئر ملاح اور دفاعی شہری ملازمین کے لیے رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی نوعیت کی اہم یوٹیلیٹی خدمات اور دیگر سہولیات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس ایڈمرل وویک داہیا، ڈائریکٹر جنرل سی برڈ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مورخہ8 اکتوبر 2026 کو ایسٹ آف منزل کریک (ای او ایم سی) اور اماڈلی میں افتتاح کی گئی رہائشی سہولیات میں  شادی شدہ سینئر ملاحوں کی رہائش کے لیے ایک ٹاور شامل ہے، جس میں 60 رہائشی یونٹ ہیں۔ اس کے علاوہ بحریہ کے دفاعی شہری ملازمین کے لیے 60 رہائشی یونٹوں پر مشتمل ایک ٹاور، ڈی ایس سی کے 156 اہلکاروں کے لیے اندرون اڈہ رہائشی سہولت اور ایک کے جی اسکول بھی شامل ہے۔ رہائشی سہولیات اور ان سے متعلقہ دیگر انتظامات کی تعمیر حیدرآباد کی کمپنی  ایم ؍ایس این سی سی لمیٹڈ نے کی ہے، جبکہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر  ایم ؍ ایس سیم  انڈیا پروجیکٹس انڈیا لمیٹڈ نے انجام دی ہے۔

یہ بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی تعمیرات پروجیکٹ سی برڈ کے جاری مرحلے دوم-اے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد کاروار میں بحری جہازوں اور آبدوزوں کو تعینات کرنے کے لیے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے کے دائرۂ کار میں دوہرے استعمال کے لیے ایک بحری ہوائی اڈے، مکمل طور پر فعال بحری ڈاک یارڈ اور بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے رسدی سہولیات کی تعمیر شامل ہے۔ اس بحری اڈے پر خاندانوں سمیت وردی پوش اور شہری ملازمین کے تقریباً 10,000 افراد رہائش پذیر ہوں گے۔ اس سے مقامی معیشت، صنعت اور سیاحت کو نمایاں فروغ ملے گا اور اتر کنڑ خطے میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ منصوبہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) اور انڈین گرین بلڈنگ کونسل (آئی جی بی سی) کے موجودہ ضوابط کے مطابق ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد اسے آئی جی بی سی کی جانب سے ’گولڈ‘ درجہ بندی دی جائے گی۔ یہ منصوبہ ’آتم نربھر بھارت‘ کے تصور سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت 90 فیصد سے زیادہ سامان اور آلات ملک کے اندر سے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

********

ش ح۔   م ع ن۔ ن ع

U-NO-4911


(ریلیز آئی ڈی: 2321391) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी