خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق دو روزہ محکمانہ اجلاس کی صدارت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 9:12PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے آج نئی دہلی میں خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق محکمانہ دو روزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے بھی شرکت کی۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّ پورنا دیوی نے ایکس پر لکھا کہ ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں یہ اجلاس مرکز اور ریاستوں کے درمیان تال میل کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے مقصد سے شروع کئے گئےاقدامات پر مؤثر عمل درآمد میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔’’
مرکزی وزیرمحترمہ انّ پورنا نے کہا کہ اس اجلاس میں مختلف ریاستوں کے خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزراء کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اجلاس میں خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی نشوونما، غذائیت، تحفظ اور فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے ایکس پر لکھا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی مؤثر قیادت میں مرکزی حکومت خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ، صحت مند اور باوقار مستقبل کو یقینی بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ تین اہم موضوعات پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔ ان میں بہتر غذائیت اور ابتدائی تعلیم کے لیے آنگن واڑی مراکز کو مزید مستحکم بنانا، نامساعد حالات میں زندگی گزارنے والے بچوں کے تحفظ کے انتظامات کو مضبوط کرنا اور خواتین کی سلامتی سے متعلق ادارہ جاتی اور قانونی دفعات پر مؤثر عمل درآمد شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید لکھا کہ خواتین اور بچوں کے مفاد میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تال میل، تجربات کا تبادلہ اور حکومتی اسکیموں پر زمینی سطح تک مؤثر عمل درآمد کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔
https://www.pib.gov.in/PressReleasepage.aspx?PRID=2320783®=48&lang=1
***
ش ح۔ م ش۔ش ت
U.NO-4889
(ریلیز آئی ڈی: 2321191)
وزیٹر کاؤنٹر : 4