مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس 2026 میں ٹیلی مواصلات کے مستقبل پر چیف ایگزیکٹو افسران کی گول میز کانفرنس کی صدارت کی


’’ہندوستان ٹیلی مواصلات کی مجموعی ویلیو چین کی جانب بڑھ رہا ہے اور قواعد، آلات اور اختراعات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے‘‘: مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا

ٹیلی مواصلات اور ٹیکنالوجی کے رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت، جدید نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل اختراع کے نئے امکانات کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 8:28PM by PIB Delhi

مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2026 کے دسویں ایڈیشن کے دوران نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’’خودمختاری کے فیصلہ کن موڑ اور ٹیلی مواصلات کے مستقبل‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس میں شرکت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران شریک ہوئے۔

اس اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال میں ٹیلی مواصلات، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے، نیٹ ورک آلات، ٹیکنالوجی اور مشاورتی خدمات کے شعبوں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران ہندوستان کے ٹیلی مواصلات کے شعبے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے والے نئے مواقع اور ترجیحی حکمت عملیوں پر غور و خوض کیا گیا۔ یہ اجلاس انڈیا موبائل کانگریس 2026 کا حصہ تھا، جس کا موضوع ’’ اسکیل ودآؤٹ باؤنڈریز ‘‘ تھا۔ اس کا مقصد اختراعات کو ایسی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کرنا تھا، جنہیں بڑے پیمانے پر بروئے کار لایا جا سکے، جو بدلتے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں اور عالمی سطح پر بھی اہمیت کی حامل ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261008202956_086da2.jpg

اس گول میز کانفرنس میں ٹیلی مواصلات کے میدان میں بہترخدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں، نیٹ ورک آلات تیار کرنے والے اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے سے وابستہ فرموں اور صنعتی مشاورتی تنظیموں کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تبادلۂ خیال میں صنعت کی بھرپور دلچسپی کی عکاسی ہوئی اور ٹیلی مواصلات کے بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے، اختراعات کو فروغ دینے، مقامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ہندوستان کی ڈیجیٹل ترقی کے اگلے مرحلے میں معاونت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ محکمۂ مواصلات کے سکریٹری جناب امیت اگروال نے بھی محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ اس تبادلۂ خیال میں شرکت کی۔

بات چیت کا محور ٹیلی مواصلات کی تیزی سے بدلتی ہوئی مجموعی ویلیو چین اور مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ اور کمپیوٹنگ، جدید کنیکٹیویٹی، انٹلیجنس نیٹ ورکس اور اگلی نسل کی مواصلاتی ٹیکنالوجیز کا باہمی امتزاج تھا۔ شرکاء نے ملکی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے، مضبوط اور قابلِ اعتماد ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے اور مسلسل سرمایہ کاری و تکنیکی ترقی میں معاون پالیسی ماحول تشکیل دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261008203005_5eb5fd.jpg

جناب سندھیا نے مزید کہاکہ ’’میرا خیال ہے کہ ہماری ملاقاتیں کافی باقاعدگی سے ہوتی رہی ہیں، اس لیے ہم میں سے کسی کے لیے بھی یہ سالانہ اجلاس نہیں ہے۔ لیکن یہ بات کہنے کے ساتھ، اس سال کی انڈیا موبائل کانگریس سے یہ بات بالکل واضح ہو کر سامنے آئی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ہم نے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ یہ کامیابیاں ٹیلی مواصلاتی خدمات کی رسائی، ان کے پھیلاؤ، سستے ہونے، شمولیت، اختراع اور ملک میں متعدد ایپلی کیشن پلیٹ فارموں میں جدت لانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے حوالے سے ہیں۔ہم ٹیلی مواصلات کی دنیا کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ  ہیں اور موبائل فون تیار کرنے والے دوسرے سب سے بڑے ملک بھی ہیں۔ اب وزیر اعظم کے وژن کی بدولت ہندوستان میں ٹیلی مواصلات کی مجموعی ویلیو چین  تیار ہونے جا رہی ہے، کیونکہ ملک میں سیمی کنڈکٹر کی 8 سے 9 فیکٹریاں قائم ہو رہی ہیں۔ اس لیے آج بنیادی تبدیلی کا فیصلہ اس بات سے ہوگا کہ قواعد کون وضع کرتا ہے، آلات کون تیار کرتا ہے، اختراعات کے ڈیزائن کون بناتا ہے اور ٹیکنالوجی کون تیار کرتا ہے۔‘‘

صنعت کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے ہندوستان میں ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی کے اگلے مرحلے کی تشکیل کے لیے حکومت اور صنعت کے درمیان شراکت داری پر مبنی نقطۂ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ مواصلات کا کردار ایک ایسے معاون اور سہولت کار کا ہے، جو ایسا سازگار نظام تشکیل دینے میں مدد دیتا ہے جس میں تمام متعلقہ فریق اس شعبے کی ترقی اور پیش رفت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

مرکزی وزیر نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ٹیلی مواصلات کے ایکو نظام میں نیٹ ورک کے آلات اور آپٹیکل فائبر تیار کرنے والے ادارے، ٹیلی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں، انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والے ادارے، ایپلی کیشنز، پلیٹ فارم اور مصنوعی ذہانت جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیاں شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تمام باہم مربوط شعبوں کی مشترکہ طاقت ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کی مستقبل کی مسابقتی صلاحیت اور مضبوطی کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے رابطہ کاری کی سہولت فراہم کرنے سے آگے بڑھ کر ایسی ٹیکنالوجیوں اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی جانب پیش قدمی کی اہمیت پر بھی زور دیا، جو معاشی اور سماجی سطح پر وسیع تر فوائد فراہم کریں۔ انہوں نے ہندوستان کے پھیلتے ہوئے ڈیجیٹل نظام اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں، اختراعات اور معاشی ترقی کے لیے بنیادی سہولت فراہم کرنے والے نظام کے طور پر ٹیلی مواصلات کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261008203015_992351.jpg

اس گول میز کانفرنس نے صنعت کے رہنماؤں کو شعبے میں ہونے والی پیش رفت، ٹیکنالوجی کو اپنانے، سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیلی مواصلات کے شعبے کی ترقی کے اگلے مرحلے میں مدد کے لیے درکار پالیسی اور ضابطہ جاتی(ریگولیٹری) ترجیحات کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس تبادلۂ خیال سے حکومت کے اس عزم کی عکاسی ہوئی کہ وہ صنعت کے ساتھ کھلا اور تعمیری مکالمہ جاری رکھے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پالیسی کے لائحہ عمل میں تکنیکی ترقی اور بازار میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ضروری ردوبدل کیا جاتا رہے۔

چیف ایگزیکٹو افسران کی گول میز کانفرنس میں ہونے والے تبادلۂ خیال نے ’’ اسکیل ودآؤٹ باؤنڈریز ‘‘ کے تصور کو مزید تقویت فراہم کی۔ اس کانفرنس میں حکومت اور صنعت کو ایک ساتھ لا کر ایسا ٹیلی مواصلاتی ایکو نظام تشکیل دینے پر زور دیا گیا جو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو اور اختراعات، مضبوطی، قابل اعتماد بنیادی ڈھانچے، مقامی صلاحیتوں اور عالمی مسابقت پر مبنی ہو۔

محکمۂ مواصلات نے ایک مضبوط اور شمولیت پر مبنی ڈیجیٹل مواصلاتی ایکونظام کی ترقی اور ٹیلی مواصلات میں اختراعات اور ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے صنعت سے وابستہ فریقوں، اختراع کاروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں:

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

***

ش ح۔ ش آ۔ر ض  

U.NO.4887


(ریلیز آئی ڈی: 2321190) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी