وزارت دفاع
بھارتی بحری جہاز کُلِش مشرقی بحری بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر سنگاپور کے ٹواس ٹرمینل پہنچ گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 5:20PM by PIB Delhi
بھارتی بحری جہاز کُلِش 06 اکتوبر 2026 کو بھارتی بحریہ کی جاری مشرقی بحری بیڑے کی آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر آپریشنل ٹرناراؤنڈ (OTR) کے لیے سنگاپور کے ٹواس ٹرمینل پہنچا۔
بندرگاہ کا یہ دورہ سنگاپور کے ساتھ بھارتی بحریہ کی مصروفیت کا حصہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا غماز ہے۔ یہ دورہ مسلسل گفت و شنید کا موقع فراہم کرتا ہے اور دو طرفہ سمندری مصروفیت کو دی جانے والی اہمیت کو تقویت دیتا ہے۔
بندرگاہ کے دورے کے دوران، آئی این ایس کُلِش کے کمانڈنگ آفیسر سنگاپور میں بھارت کے ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے۔ کمانڈنگ آفیسر کرانجی وار میموریل پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے، جو دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلق کو نمایاں کرے گا۔
یہ دورہ اجتماعی سمندری سلامتی کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو بڑھانے کے بھارت کے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ایک محفوظ، مستحکم اور جامع سمندری ماحول کے مشترکہ وژن کو مضبوط بنانے میں مزید معاون ہے۔
(2)_20261008202316_17324c.jpeg)
(2)_20261008202329_474fe1.jpeg)
(2)_20261008202343_800a17.jpeg)
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4871
(ریلیز آئی ڈی: 2321049)
وزیٹر کاؤنٹر : 4