قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے بہار کے دربھنگہ میں ایک سرکاری پرائمری اسکول کی خستہ حال چھت سے متعلق میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیاہے،رپورٹ کے مطابق چھت کو سہارا دینے والا مرکزی ستون منہدم ہونے کے بعد اسے بینچوں کے سہارے ٹکایا گیا ہے


کمیشن نے اس معاملے پر دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 OCT 2026 3:47PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے بہار کے دربھنگہ ضلع کے کیرت پور میں واقع ایک سرکاری پرائمری اسکول سے متعلق میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکول کی عمارت کی چھت کو لکڑی کی بینچوں، ڈیسکوں اور اینٹوں کے ذریعے عارضی طور پر سہارا دیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چھت کو سہارا دینے والا مرکزی ستون تین سے چار ماہ قبل منہدم ہو گیا تھا، جس کے بعد سے یہ عارضی انتظام کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ صورتحال اسکول میں زیرِ تعلیم تقریباً 191 طلبہ اور اسکول کے عملے کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں دی گئی تفصیلات درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

5 اکتوبر 2026 کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق، مقامی انتظامیہ بظاہر اس صورتحال سے بے خبر دکھائی رہی  ہے۔

 

***********

 

) ش ح –   ع ح-ت ا )

U.No.4842

 


(ریلیز آئی ڈی: 2320910) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी