سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بحالی سے روزگار کے نئے مواقع تک
چنئی، تمل ناڈو کے ناتھن کا مستحکم اور صحت مند زندگی کی جانب سفر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 4:57PM by PIB Delhi
نشہ ترک کرنے اور بحالی کی خدمات کے ذریعے بروقت اور مسلسل تعاون افراد کو نشے پر قابو پانے، زندگی میں استحکام دوبارہ حاصل کرنے اور ایک فعال و خودمختار زندگی کی طرف واپس آنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مشاورت، طبی علاج، ہم خیال افراد کی معاونت اورعلاج کے بعد منظم نگرانی افراد کو صحت یابی برقرار رکھنے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کو ازسرنو سنوارنے کے لیے ضروری تعاون فراہم کر سکتی ہے۔
چنئی، تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ جناب ناتھن (تبدیل شدہ نام) ایم بی اے کی ڈگری رکھنے والے خود روزگار پیشہ ور ہیں۔ انہیں نشے کی دوبارہ لت پڑنے سے متعلق مشکلات پر قابو پانے اور اپنی زندگی میں استحکام بحال کرنے کے لیے کنسرن، نشہ ترک کرنے کے مرکز (ڈی ڈی اے سی) کے ذریعے معاونت فراہم کی گئی۔
اس مداخلت میںباقاعدہ مشاورت، طبی علاج، روحانیت پر مبنی معاونت اور الکوحلکس اینانیمس (اے اے) کے اجلاسوں میں شرکت شامل تھی۔ مسلسل مشاورت، ادویات اور منظم نگرانی کے اجلاسوں نے انہیں دوبارہ نشے کی عادت پر قابو پانے، ایک مستحکم معمول اختیار کرنے اور اپنی صحت یابی کو مضبوط بنانے میں مدد دی۔

مسلسل تعاون اور اپنے عزم و ارادے کی بدولت جناب ناتھن نے بتدریج اپنی زندگی پر دوبارہ قابو حاصل کر لیا۔ اے اے کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کے ساتھ مشاورت اور طبی معاونت نے انہیں زیادہ صحت مند اور مستحکم طرزِ زندگی برقرار رکھنے میں مدد دی۔
آج جناب ناتھن خوش، صحت مند اور مستحکم زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی دوبارہ شروع کر لی ہے اور مالی استحکام بھی حاصل کر لیا ہے، جس سے وہ اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔ وہ صحت یابی کے عمل کو برقرار رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقاعدگی سے بعد از علاج نگرانی کے اجلاسوں اور اے اے کے اجلاسوں میں شرکت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
جناب ناتھن نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘‘مسلسل مشاورت، طبی معاونت اور اے اے کے اجلاسوں نے مجھے دوبارہ نشے کی عادت میں مبتلا ہونے پر قابو پانے اور اپنی زندگی میں استحکام بحال کرنے میں مدد دی۔ میں نے اپنی کمپنی دوبارہ شروع کر لی ہے اور اب اپنی صحت یابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنے خاندان کی کفالت کرنے کے قابل ہوں۔’’
جناب ناتھن کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بروقت مداخلت، مسلسل مشاورت، طبی نگہداشت، ہم خیال افراد کی معاونت اور منظم بعد از علاج نگرانی افراد کو نشے پر قابو پانے، اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے اور باعزت و فعال روزگار کی طرف واپس آنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ان کا تجربہ صحت مند، زیادہ مستحکم اور خود کفیل زندگی کو فروغ دینے میں مسلسل بحالی کی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 4847
(ریلیز آئی ڈی: 2320892)
وزیٹر کاؤنٹر : 3