سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے نے خصوصی مہم 6 کا آغاز کیا، جس میں الیکٹرانک کچرے کے انتظام اور مؤثر اقدامات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی اور صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور ذمہ دارانہ دفتری طریقۂ کار کے فروغ کے تئیں عزم کا اعادہ کیاگیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 OCT 2026 3:29PM by PIB Delhi
حیاتیاتی ٹیکنالوجی کامحکمہ، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر اینڈ پی جی) کی سرپرستی میں زیر التوا معاملات میں کمی، ریکارڈ کے انتظام اور تمام مہم کے مقامات کی کوریج کے سلسلے میں 100 فیصد اہداف حاصل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ محکمہ، سائنسی کیڈر کی اکائیوں، ڈویژنوں اور اپنے خودمختار اداروں و سرکاری شعبے کے اداروں کے تعاون سے، حکومت ہند کی جانب سے 2 سے 31 اکتوبر 2026 تک صفائی ستھرائی اور الیکٹرانک کچرے کے مواد کو ٹھکانے لگانے کے لیے اعلان کردہ خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے مرحلے میں پُرجوش طور پر حصہ لے رہا ہے، تاکہ کام کی جگہ کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ کے سکریٹری اور مشترکہ سکریٹری و مہم کے نوڈل افسر کی جانب سے مہم کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
تیاری کے مرحلے (15 تا 30 ستمبر 2026) کے دوران مذکورہ محکمہ نے اہم اہداف مقرر کیے، جن میں 18,741 الیکٹرانک فائلوں اور 7,773 دستاویزی فائلوں کا جائزہ لے کر انہیں منظم کرنا، 156 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم اوار جگہ خالی کرنے کی سرگرمیاں انجام دے کر 46,486 مربع فٹ، قابلِ استعمال جگہ پیدا کرنا، 1,694 الیکٹرانک کچرے کی اشیا کو ٹھکانے لگانا اور الیکٹرانک کچرے کی اشیا کو ٹھکانے لگا کر 39,33,055 روپے کی آمدنی حاصل کرنا شامل ہے۔
حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے نے 2 اکتوبر 2026 کو خصوصی مہم 6 کے تحت الیکٹرانک کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم کا انعقاد کرکے سوچھ بھارت دیوس منایا اور صفائی ستھرائی اور کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ مذکورہ پروگرام کی قیادت متعلقہ محکمہ کے سکریٹری نے نئی دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں واقع حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے صدر دفتر میں کی، جس میں محکمے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے سکریٹری نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ گھر اور کام کی جگہ پر بے کار اشیا، الیکٹرانک کچرے اور ناقابلِ استعمال مواد کی مناسب طور پر شناخت کرکے انہیں ٹھکانے لگانے اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے کی ذاتی ذمہ داری قبول کریں۔ سیکٹری موصوف نے الیکٹرانک اثاثوں کے ذمہ دارانہ انتظام اور فرسودہ ریکارڈ/اسکریپ مواد کو منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے کی بڑھتی ہوئی ضرورت پر زور دیا، تاکہ سرکاری خزانے کے لیے مالی قدر پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر میں قابلِ استعمال جگہ بھی پیدا کی جا سکے۔

محکمے نے یکم اکتوبر 2026 کو محترمہ ایکتا وشنوئی، جوائنٹ سکریٹری (انتظامیہ) کی صدارت میں ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ کے عنوان سے خصوصی صفائی مہم بھی چلائی۔ اس مہم کے تحت تمام افسران اور عملے نے صبح 8 بجے سے 9 بجے تک جے ایل این میٹرو اسٹیشن کے قریب واقع عوامی پارک میں ایک گھنٹے کی اجتماعی صفائی مہم اور شرمدان میں حصہ لیا۔ اس کے بعد ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت پودے بھی لگائے گئے۔



سوچھتا ہی سیوا مہم-2026 کے تحت سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، محکمے نے ’’کباڑ سے کلا – کچرے سے فن‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام بھی منعقد کیا، جس کا موضوع، ’’سوچھتا سے سمردھی‘‘ تھا۔ اس میں شرکا نے ضائع شدہ اور بے کار مواد کو تخلیقی انداز میں فن پاروں میں تبدیل کرکے اسے پھر سے تخلیقی شکل دی۔ ان نمائشوں کا سادہ سا پیغام ہے کہ ذرا سی تخلیقی سوچ کے ساتھ کوئی بھی چیز حقیقی معنوں میں کچرا نہیں رہتی۔ آئیے صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی عمل بنائیں، زیر التوا معاملات کو نمٹائیں اور ہر میز پر ’’کم استعمال، دوبارہ استعمال اور بازیافت‘‘ کو روزمرہ کی عادت بنائیں۔





جن بھاگیداری کے موضوع کے تحت حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمہ کے سکریٹریٹ میں بھی صفائی مہم چلائی گئی، جس میں افسران اور عملے نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ اس مہم کے تحت احاطے کی صفائی اور مناسب دیکھ بھال کو بہتر بنانے، کچرے کے مناسب انتظام کو فروغ دینے اور شرکا کو صاف ستھرے اور حفظانِ صحت کے مطابق ماحول برقرار رکھنے کے تئیں حساس بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔



مذکورہ محکمے نے صفائی کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کے لیے صفائی متروں کی سلامتی اور اعزاز کے کیمپ بھی منعقد کیے، جن میں معتبر مقامی صحت خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور ماہرین کے تعاون سے احتیاطی طبی معائنے، طبی مشاورت اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔


سوچھتا ہی سیوا اور خصوصی مہم 6 کے تحت انجام دی جانے والی سرگرمیاں حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کی جانب سے اپنے دفاتر اور فیلڈ اداروں میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے اور صاف ستھرے، بہتر طور پر برقرار رکھے جانے والے اور پائیدار کام کی جگہیں بنانے میں اجتماعی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ صفائی ستھرائی، فرسودہ اور ناقابلِ استعمال اشیا کو ٹھکانے لگانے، کام کی جگہ کے بہتر انتظام اور صفائی کے معیار میں مسلسل بہتری کو ترجیح دے رہا ہے۔
اس کے علاوہ، مہم کے تحت مقامات کی ’پہلے‘ اور ’بعد‘ کی تصاویر اور ویڈیو باقاعدگی سے تیار کرکے انہیں ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔ خصوصی مہم 6 کے تحت محکمہ اور اس کے اداروں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سماجی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارموں پر متعدد پیغامات بھی شائع کیے گئے ہیں۔
***
ش ح۔ش م۔ م ذ
U N-4839
(ریلیز آئی ڈی: 2320762)
وزیٹر کاؤنٹر : 7