زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
آئی سی اے آر نے مخصوص شعبوں سے متعلق آئی جی او ٹی کورسز کی تیاری اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا
ڈاکٹر ایم ایل جٹ نے آئی سی اے آر کے اداروں کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر معیاری، بروقت تکمیل اور باقاعدہ سیکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 6:02PM by PIB Delhi
ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے زرعی تعلیمی ڈویژن نے آج آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کے لیے مخصوص شعبوں سے متعلق کورسز کی تیاری اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک آن لائن جائزہ میٹنگ منعقدکی۔ میٹنگ کی صدارت محکمۂ زرعی تحقیق و تعلیم (ڈی اے آر ای) کے سکریٹری اور ہندوستانی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جٹ نے کی۔

میٹنگ کا انعقاد آئی سی اے آر کے اداروں کی جانب سے مخصوص شعبوں سے متعلق کورسز کی تیاری میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور مقررہ رہنما خطوط کے مطابق ان کورسز کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر بروقت اپ لوڈ کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم ایل جٹ نے آئی سی اے آر کے تمام اداروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ رہنما خطوط کی پابندی اور مناسب داخلی جائزے کے بعد اعلیٰ معیار کے مخصوص شعبوں سے متعلق کورسز تیار کرکے اپ لوڈ کریں۔ انہوں نے مقررہ مدت کے اندر تفویض کردہ کام مکمل کرنے اور آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم کے ذریعے باقاعدہ سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔
ڈاکٹر جٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئی سی اے آر کے تمام ملازمین کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پلیٹ فارم پر باقاعدگی سے کم از کم دو گھنٹے سیکھنے کے لیے صرف کرنے چاہئیں۔ انہوں نے آئی سی اے آر کے تمام اداروں سے اپیل کی کہ وہ فعال شرکت کو یقینی بنائیں اور تفویض کردہ سیکھنے کے اوقات اور کورسز اپ لوڈ کرنے کے اہداف کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔
اپنے افتتاحی کلمات میں آئی سی اے آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی تعلیم) ڈاکٹر یشپال سنگھ ملک نے مشن کرم یوگی کے تحت آئی سی اے آر کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اداروں کی جانب سے بروقت کارروائی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مشن کرم یوگی کے دائرۂ کار میں قومی سطح پر آئی سی اے آر کی درجہ بندی بہتر بنانے کے لیے تمام اداروں کی فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔
میٹنگ کے دوران کرم یوگی بھارت کے ماہر جناب اشون نے کورسز کے مواد کی تیاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کورسز کی تیاری کے لیے دستیاب فہرست میں شامل ایجنسیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں اور معیاری، مخصوص شعبوں سے متعلق تعلیمی مواد کی تیاری اور اسے اپ لوڈ کرنے میں سہولت کے لیے تکنیکی معلومات پیش کیں۔
میٹنگ کا اختتام کورسز کی تیاری اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے، داخلی جائزے کے ذریعے معیار کو یقینی بنانے، تفویض کردہ سیکھنے کے اوقات مکمل کرنے اور مخصوص شعبوں سے متعلق کورسز کو مقررہ مدت کے اندر اپ لوڈ کرنے کی ہدایات کے ساتھ ہوا۔ مشن کرم یوگی کے تحت صلاحیت سازی اور سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے کے لیے آئی سی اے آر کے تمام اداروں کی فعال شرکت پر زور دیا گیا۔
******
ش ح۔ م ح۔رض
4812U-No.
(ریلیز آئی ڈی: 2320555)
وزیٹر کاؤنٹر : 4