بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بی سی پی ای ویل بینگ ہولڈکو ٹو لمیٹڈ اور انٹیگرل انویسٹمنٹس ایشیا IV لمیٹڈ کی جانب سے اومیگا-میئر لمیٹڈ اور میئر آرگینکس کا مکمل کنٹرول (ملکیت) حاصل کرنے کی منظوری دے دی


خریدار، بی سی پی ای ویل بینگ ہولڈکو ٹو لمیٹڈ اور انٹیگرل انویسٹمنٹس ایشیا IV لمیٹڈ، ایسے فنڈز ہیں جن کا انتظام یا مشاورت بین کیپیٹل کے ذریعے کی جاتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 7:58PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے بی سی پی ای ویل بینگ ہولڈکو ٹو لمیٹڈ اور انٹیگرل انویسٹمنٹس ایشیا IV لمیٹڈ کی جانب سے اومیگا-میئر لمیٹڈ اور میئر آرگینکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے؛ یہ دونوں خریدار بین کیپٹل کے زیر انتظام اور/یا اس کی مشاورت سے چلنے والے فنڈز ہیں۔

مجوزہ کاروباری الحاق کا تعلق بی سی پی ای ویل بینگ ہولڈکو ٹو لمیٹڈ (خریدار 1) اور انٹیگرل انویسٹمنٹس ایشیا IV لمیٹڈ (خریدار 2) کے ذریعے کام کرنے والے بین کیپٹل انویسٹرز، ایل ایل سی کے زیرِ انتظام اور/یا اس کی مشاورت سے چلنے والے فنڈز کی جانب سے اومیگا-میئر لمیٹڈ (سیان ٹارگٹ) اور میئر آرگینکس پرائیویٹ لمیٹڈ (میئر ٹارگٹ) پر مکمل  کنٹرول حاصل کرنے سے ہے، جو بالترتیب 'ویٹابائیوٹکس' اور 'میئر آرگینکس'  کے نام سے کاروبار کرنے والی کمپنیوں کے گروپ اور ملحقہ اداروں کے مالکانہ اور انتظامی حقوق رکھتے ہیں۔

بین کیپٹل امریکہ میں قائم ایک پرائیویٹ ایکویٹی انویسٹمنٹ فرم ہے جو معلوماتي ٹیکنالوجی، حفظانِ صحت، ریٹیل اور صارفین کی مصنوعات، مواصلات، مالیاتی خدمات اور صنعتی مینوفیکچرنگ سمیت متعدد شعبوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

ٹارگٹ کمپنیاں (جنہیں خریدا جا رہا ہے) بھارت سمیت عالمی سطح پر نیوٹراسیوٹیکلز کی فراہمی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ اس کے علاوہ، میئر آرگینکس پرائیویٹ لمیٹڈ بھارت میں کاؤنٹر پر ملنے والی عام ادویات اور ڈاکٹر کے نسخے پر دی جانے والی تیار شدہ خوراک کی شکل میں فارماسیوٹیکل مصنوعات کی تیاری اور سپلائی میں بھی سرگرم ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4808


(ریلیز آئی ڈی: 2320414) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी