سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
این سی ایس سی کی مداخلت کے نتیجے میں اہم مالیاتی اسکیموں کے تحت ایس سی مستفیدین کی لازمی رپورٹنگ
مالیاتی خدمات کے محکمے نے ایس سی مستفیدین کی اسکیم وار اور بینک وار لازمی رپورٹنگ کی ہدایت دی
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ایس ایل بی سی/یو ٹی ایل بی سی کنوینرز کو ہدایات جاری کی گئیں؛ کارروائی کی رپورٹ 9 اکتوبر 2026 تک پیش کی جائے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 7:28PM by PIB Delhi
قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں (این سی ایس سی) کی مداخلت کے بعد، وزارتِ خزانہ کے مالیاتی خدمات کے محکمے (ڈی ایف ایس) نے اہم سرکاری مالیاتی اسکیموں کے تحت درج فہرست ذاتوں کے مستفیدین کو فراہم کی جانے والی امداد کی لازمی رپورٹنگ کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔
ہدایات کے تحت، ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹیوں (ایس ایل بی سی) اور یو ٹی ایل بی سی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگوں میں شناخت شدہ اسکیموں کے تحت امداد حاصل کرنے والے درج فہرست ذاتوں کے مستفیدین کی تعداد اور فیصد کی اسکیم وار اور بینک وار تفصیلات شامل کریں۔
انھیں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں کے ساتھ باقاعدگی سے معلومات کا تبادلہ کریں اور 9 اکتوبر 2026 تک مالیاتی خدمات کے محکمے کو کارروائی کی رپورٹ پیش کریں، جس میں ڈیٹا کی دستیابی اور تالیف میں کسی بھی مسئلے سے متعلق تفصیلات شامل ہوں۔
مالیاتی خدمات کے محکمے نے مزید ہدایت دی ہے کہ رپورٹنگ بینکوں اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کے پاس پہلے سے دستیاب ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے کی جائے۔ اس سے متوازی رپورٹنگ کی ضروریات پیدا کیے بغیر تعریفوں اور طریقہ کار میں یکسانیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایس ایل بی سی اور یو ٹی ایل بی سی سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ 30 دنوں کے اندر کی گئی کارروائی کے بارے میں ایک تازہ ترین رپورٹ پیش کریں۔
24 ستمبر 2026 کو، این سی ایس سی کے سکریٹری، جناب وویک کمار دیوانگن نے مالیاتی خدمات کے محکمے کے سکریٹری کو لکھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ریاستی سطح کی بینکرز کمیٹی (ایس ایل بی سی) کی رپورٹس میں اہم سرکاری اسکیموں، بشمول پردھان منتری مدرا یوجنا (پی ایم ایم وائی)، اسٹینڈ اپ انڈیا، پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، پی ایم سوانیدھی، سی جی ٹی ایم ایس ای اور ایم ایس ایم ای بزنس لونز کے تحت امداد حاصل کرنے والے درج فہرست ذاتوں کے خاندانوں اور مستفیدین کا فیصد ظاہر نہیں ہو رہا تھا۔
کمیشن نے نشان دہی کی تھی کہ ایسے ڈیٹا کی عدم موجودگی آئین کے آرٹیکل 338(5)(c) کے تحت اپنے آئینی مینڈیٹ کی انجام دہی میں رکاوٹ بن رہی ہے تاکہ درج فہرست ذاتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے جواب میں، مالیاتی خدمات کے محکمے نے 5 اکتوبر 2026 کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تمام ایس ایل بی سی/یو ٹی ایل بی سی کنوینرز کو ہدایات جاری کیں۔

توقع ہے کہ یہ ہدایات درج فہرست ذاتوں کی برادریوں کو مالیاتی شمولیت کے فوائد کی فراہمی میں شفافیت اور جواب دہی کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گی۔ اسکیم وار اور بینک وار ڈیٹا کی دستیابی قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے انجام دینے اور درج فہرست ذاتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کی پیشرفت کا اندازہ لگانے کے قابل بنائے گی۔
جناب دیوانگن نے کہا کہ قومی کمیشن برائے درج فہرست ذاتیں ان ہدایات کے نفاذ کی نگرانی جاری رکھے گا اور اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ مصروف رہے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد مطلوبہ درج فہرست ذاتوں کے مستفیدین تک قابل پیمائش اور منصفانہ طریقے سے پہنچیں۔
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 4799
(ریلیز آئی ڈی: 2320404)
وزیٹر کاؤنٹر : 4