سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مضبوط مالی امداد اور خود انحصاری کی جانب قدم


پنجاب کے رگھوبیر سنگھ کا اقتصادی خود انحصاری کی جانب سفر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 6:57PM by PIB Delhi

خود روزگاری کے لیے بروقت امداد موجودہ کاروباری اداروں کو مضبوط بنانے، آمدنی کے مواقع بڑھانے اور زیادہ مالی استحکام کی طرف بڑھنے کے ذرائع فراہم کر سکتی ہے۔ مالی امداد پسماندہ برادریوں کے افراد کو پائیدار ذریعہ معاش قائم کرنے اور ان کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جناب رگھوبیر سنگھ، جن کی عمر 43 سال ہے اور جو پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں، کو 2025 میں این ایس ایف ڈی سی ٹرم لون اسکیم کے تحت 2.50 لاکھ روپے کی مالی امداد ملی۔ اس مالی امداد نے انھیں جدید مشینیں نصب کرنے اور اپنے سلائی اور کڑھائی کے کاروبار کو وسعت دینے کے قابل بنایا، جس سے ان کا موجودہ ذریعہ معاش مضبوط ہوا اور آمدنی پیدا کرنے کے بہتر مواقع پیدا ہوئے۔

امداد حاصل کرنے سے پہلے، جناب سنگھ کی ماہانہ آمدنی 10,000 روپے تھی۔ اپنے کاروبار کی توسیع اور مالی امداد کے مؤثر استعمال سے، ان کی ماہانہ آمدنی تقریباًًً 20,000 روپے تک بڑھ گئی۔ آمدنی میں اضافے نے ان کی مالی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور انھیں اپنے گھریلو ضروریات کو زیادہ مستحکم اور محفوظ طریقے سے پورا کرنے کے قابل بنایا ہے۔

قرض کی امداد نے جناب سنگھ کی اقتصادی حالت میں نمایاں بہتری لائی ہے اور انھیں زیادہ مالی استحکام کے ساتھ خود روزگاری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ قرض کی باقاعدہ ادائیگی کرکے، انھوں نے مالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے جب کہ اپنے سلائی اور کڑھائی کے کاروبار کو مضبوط کرنا جاری رکھا ہے۔

جناب رگھوبیر سنگھ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”مالی امداد نے مجھے اپنے سلائی اور کڑھائی کے کاروبار کو وسعت دینے اور اپنی ماہانہ آمدنی بڑھانے میں مدد کی۔ اس نے میری مالی پوزیشن کو مضبوط کیا ہے اور مجھے زیادہ خود انحصاری کی طرف بڑھنے کے قابل بنایا ہے۔“

جناب رگھوبیر سنگھ کا سفر یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بروقت مالی امداد افراد کو اپنے کاروباری اداروں کو وسعت دینے، اپنی کمانے کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور اقتصادی خود انحصاری کی طرف بڑھنے کے قابل بنا سکتی ہے۔ ان کا تجربہ پائیدار ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے اور ایک مضبوط اور زیادہ خود انحصار معاشرے کو فروغ دینے میں این ایس ایف ڈی سی کی مالی امداد کے کردار کا غماز ہے۔

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 4796


(ریلیز آئی ڈی: 2320398) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी