سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس ٹی  نے  خصوصی مہم  چھ  کے لیے  اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں ؛ صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کے نمٹارے، ریکارڈ کے  انتظام اور ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز


تیاری کا مرحلہ کامیابی سے مکمل؛ عمل درآمد کا مرحلہ  دو  اکتوبر سے  31 اکتوبر  ، 2026  ء تک جاری رہے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 OCT 2026 3:37PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے ( ڈی ایس ٹی  )  نے خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ  پورا کر لیا ہے اور  2 اکتوبر سے  31 اکتوبر  ، 2026  ء تک جاری رہنے والے عمل درآمد کے مرحلے کے لیے جامع عملی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ حکومت کی جانب سے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے ( ڈی اے آر پی جی )  کو نوڈل محکمہ مقرر کرتے ہوئے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کو مستحکم کرنا، کارکردگی میں بہتری لانا، زیر التوا معاملات کو بروقت نمٹانا اور سرکاری وسائل کے بہتر انتظام کو فروغ دینا ہے۔

تیاری کے مرحلے کے دوران، ڈی ایس ٹی   نے زیر التوا اہم شخصیات کے حوالہ جات، عوامی شکایات، پارلیمانی یقین دہانیوں اور دیگر ایسے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا  ، جن پر مقررہ مدت میں کارروائی ضروری تھی۔ اس مشق کے ذریعے  مذکورہ محکمے نے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی اور عمل درآمد کے مرحلے کے دوران  ، ان معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہدفی اقدامات  بھی وضع کیے۔

یہ مشق ڈی ایس ٹی   اور اس کے وسیع ادارہ جاتی نیٹ ورک میں انجام دی گئی ، جس میں ماتحت دفاتر، خود مختار ادارے، ٹی-ہب، مشنز اور لیباریٹریاں شامل ہیں ۔ صفائی ستھرائی اور جگہ کے بہتر انتظام کے لیے مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی، جس میں صاف ستھرے، منظم اور زیادہ مؤثر کام کے ماحول کی تشکیل پر خصوصی توجہ  مرکوز کی گئی۔

فزیکل اور الیکٹرانک ریکارڈ ، آفس اسکریپ اور دیگر مواد کو ٹھکانے لگانے کی ضرورت کا بھی جامع جائزہ لیا گیا ۔  متعلقہ محکمہ اور اس سے وابستہ دفاتر اور اداروں نے ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ریکارڈ ،  چھٹائی  کے لیے فرسودہ دستاویزات اور دستیاب دفتر کی جگہ کے بہتر استعمال کے مواقع کی نشاندہی کی ۔ توقع ہے کہ ان  مذکورہ اقدامات سے کام کی جگہ کی کارکردگی میں بہتری  آئے گی اور ادارہ جاتی وسائل کے زیادہ موثر انتظام میں  بھی مدد ملے گی ۔

تیاری کے مرحلے کے دوران  ، ایک اہم کامیابی  کے طور پر ایس سی ڈی پی ایم 6 پورٹل پر مطلوبہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ اپ لوڈ کرنا ہے ۔ ڈی ایس ٹی نے اپنے خود مختار اداروں اور ماتحت دفاتر کے ساتھ مل کر صفائی مہم ، زیر التواء معاملات کو نمٹانے ، ریکارڈ مینجمنٹ اور دفتر کی جگہ کو  خالی کرانے کے عملی منصوبے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے ۔

مذکورہ محکمہ نے ای-کچرے کی شناخت ، اسے  علیحدہ کرنے  ، ٹھکانے لگانے اور انتظام پر خصوصی زور دیا ہے ۔ ڈی ایس ٹی اور اس سے وابستہ دفاتر اور اداروں کے  متعلقہ فریقوں کو  ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے  بھی حساس بنایا گیا ہے کہ نفاذ کے مرحلے کے دوران  ، قابل اطلاق اصولوں کے مطابق ای-ویسٹ کی مناسب شناخت اور انتظام کیا جائے ۔

ان زمینی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ، ڈی ایس ٹی نے خصوصی مہم 6 کے مقاصد اور کامیابیوں کو بڑھانے کے لیے بیداری پیدا کرنے اور مہم کے حق میں اقدامات کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے ۔ اس مہم کو پی آئی بی ریلیز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت متعدد مواصلاتی چینلز کے ذریعے تعاون فراہم کیا جائے گا ، تاکہ وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور سووچھتا اور اچھی حکمرانی کے پیغام کو تقویت  فراہم کی جا سکے ۔

تیاری کا مرحلہ اب کامیابی سے مکمل ہونے کے ساتھ ، ڈی ایس ٹی اپنے دفاتر اور اداروں میں مربوط کارروائی کے ساتھ عمل درآمد کے مرحلے کے لیے تیار ہے ۔ توقع ہے کہ اس مہم سے صاف ستھرا ، زیادہ منظم اور نتیجہ خیز کام کاج کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے  ، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے ، کارکردگی ، شفافیت ، جوابدہی اور اچھی حکمرانی کو مزید تقویت حاصل ہو  گی ۔

خصوصی مہم 6 کے ذریعے ، ڈی ایس ٹی ذمہ دارانہ حکمرانی ، موثر عوامی انتظامیہ اور کام کی جگہ کے طریقوں میں مسلسل بہتری کے تئیں اپنے عزم کی تصدیق کرتا ہے  اور اس بات کو  بھی یقینی بناتا ہے کہ سووچھتا اور اچھی حکمرانی کے اصول محکمہ کے ادارہ جاتی کام کاج کا ایک لازمی حصہ بنیں ۔

..................................................... ...................................................

) ش ح – ش  م -  ع ا )

U.No. 4772


(ریلیز آئی ڈی: 2320191) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी