ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزارت نے ملک گیر صفائی ستھرائی اور بیداری کی سرگرمیوں کے ساتھ ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کامیابی سے مکمل کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 12:41PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2026 تک منعقد کی گئی ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) 2026 مہم میں کامیابی کے ساتھ حصہ لیا۔ وزارت کے تحت کام کرنے والی مختلف تنظیموں، اداروں اور فیلڈ یونٹس نے بھی اس مہم میں فعال طور پر شرکت کی۔
مہم کا مقصد صفائی ستھرائی کے جذبے، عوامی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کو مضبوط بنانا تھا۔ اس کے تحت صفائی کے لیے متعین یونٹس(سی ٹی یو) اور صاف ستھرے عوامی مقامات کو تبدیل کرنے، ’سووچھ پاٹھ شالا – یوا فار سوچھتا‘، ’صفائی متر سرکشا ایوم سمان شِوِر‘، ’جن بھاگیداری‘ اور ’سوچھتا سے سمردھی‘ پر خصوصی زور دیا گیا۔

اس پروگرام میں ’سووچھتا حلف‘، شرم دان اور ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ اقدام کے تحت شجرکاری شامل تھی، جس کے ذریعے صاف ستھرے، سرسبز اور زیادہ ذمہ دار بھارت کے لیے وزارت کے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلیٰ حکام، این آئی ایف ٹی دہلی کے حکام اور دیگر متعلقہ فریقوں کی شرکت نے اس پیغام کو مزید مضبوط کیا کہ صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے مسلسل اجتماعی کوشش اور عوام کی فعال شمولیت ضروری ہے۔

مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر این آئی ایف ٹی دہلی میں اختتامی شجرکاری سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ٹیکسٹائل کی وزارت کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے کی اور وزارت کے سینئر حکام نے بھی اس میں شرکت کی۔ اس سرگرمی نے صاف ستھرے اور سرسبز بھارت کے عزم اور ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ شرمدان پہل کے تئیں وزارت کی وابستگی کو مزید مضبوط کیا۔
سوچھتا ہی سیوا 2026 کے دوران انجام دی جانے والی اہم سرگرمیاں
جن بھاگیداری اور کم کرنا–دوبارہ استعمال–دوبارہ استعمال کے قابل بنانا
جن بھاگیداری کے تحت کچرے کی علیحدگی اور ’کم کرنا–دوبارہ استعمال–دوبارہ استعمال کے قابل بنانا(آر آر آر) ماڈل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور عملی مظاہرے کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ان اقدامات کے ذریعے کچرے کے ذمہ دارانہ انتظام کو فروغ دیا گیا اور متعلقہ فریقوں کو پائیدار صفائی ستھرائی کے طریقوں میں شرکت کی ترغیب دی گئی۔
بُنکروں کی شرکت:- اس مہم میں بُنکروں نے بھی فعال طور پر حصہ لیا۔ شاہ پور، رام پور میں بُنکروں کے ساتھ صفائی ستھرائی کا عہد لیا گیا، جبکہ بجنور کلسٹر کے بُنکروں نے نمونوں کی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
کچرے سے آرٹ اور ری سائیکلنگ: مختلف کیمپس میں ’کباڑ سے جگاڑ‘، ’کباڑ سے کلا‘، پلاسٹک ری سائیکلنگ اور اشیا کے دوبارہ استعمال/ری سائیکلنگ سے متعلق مہمات جیسی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔
سوچھتا حلف اور شرم دان-:
ڈبلیو ایس سی میرٹھ میں سوچھتا حلف کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جس کے ذریعے حکام اور متعلقہ فریقوں کے صفائی ستھرائی اور ذمہ دارانہ شہری رویے کے تئیں عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سوچھتا ہی سیوا 2026 کے حصے کے طور پر ملک بھر میں شرم دان اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے ذریعے ادارہ جاتی اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی اقدام اور رضاکارانہ شرکت کو فروغ دیا گیا۔
ایک پیڑ ماں کے نام:
ماحولیاتی پائیداری سوچھتا ہی سیوا 2026 کا ایک اہم جزو رہی۔ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ اقدام کے تحت شجرکاری کی سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن کے ذریعے ماحولیاتی ذمہ داری اور پائیدار ترقی کے پیغام کو مزید تقویت دی گئی۔ مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر این آئی ایف ٹی دہلی میں اختتامی شجرکاری سرگرمی کی قیادت ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے کی، جس میں وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس سرگرمی نے صاف ستھرے اور سرسبز بھارت کے لیے وزارت کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔
سوچھ پاٹھ شالا – یوا فار سوچھتا:
نوجوانوں اور طلبہ کو سوچھتا مہم سے جوڑنے کے لیے تعلیمی اور بیداری سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان اقدامات کے ذریعے صفائی ستھرائی کو روزمرہ کی عادت بنانے کی ترغیب دی گئی اور نوجوان شہریوں کو صفائی ستھرائی اور ذمہ دارانہ شہری رویے کے سفیر بننے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
صفائی متر تحفظ ایوم سمان شِوِر
صفائی متروں کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، جن میں ان کے تحفظ، صحت، وقار اور فلاح و بہبود پر خصوصی زور دیا گیا۔ صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کو برقرار رکھنے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف کے لیے بیداری سے متعلق سرگرمیوں اور باہمی تبادلۂ خیال کا اہتمام کیا گیا۔
عوامی بیداری اور رسائی:وزارت اور اس کے تحت کام کرنے والی تنظیموں نے صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، کچرے کے انتظام، ماحولیاتی پائیداری اور ذمہ دارانہ شہری رویے کے بارے میں بیداری پروگرام منعقد کیے۔ تنظیموں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے بھی اپنی سرگرمیوں کو فروغ دیا اور انہیں سوچھتا ہی سیوا پورٹل پر اپنی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے تازہ معلومات درج کرنے کی ترغیب دی گئی۔
مہم کا اختتام: -سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2026 کو ہوا، جو سوچھ بھارت دیوس اور مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
مختلف تنظیموں، حکام، ملازمین، بُنکروں، نوجوانوں، صفائی متروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کی فعال شرکت نے اس پیغام کو مزید مضبوط کیا کہ صفائی ستھرائی اجتماعی ذمہ داری ہے اور پائیدار ترقی کا ایک لازمی حصہ ہے۔
ٹیکسٹائل کی وزارت اور اس کے تحت کام کرنے والی تنظیموں نے سوچھتا ہی سیوا 2026 کے دوران پیدا ہونے والی رفتار کو برقرار رکھنے اور مہم کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت، ماحولیاتی پائیداری اور عوامی شمولیت سے متعلق اقدامات کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ٹیکسٹائل کی وزارت اور اس کے تحت کام کرنے والی تنظیموں کے اجتماعی عزم کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس کا مقصد صفائی ستھرائی کو زندگی کا مستقل معمول بنانا ہے۔



بہترصفائی ستھرائی کے ذریعے دفاتر کی صفائی بہتر صفائی ستھرائی کے ذریعے دفاتر کی صفائی


کچرے سے آرٹ: کباڑ سے جگاڑ، کباڑ سے کلا


شجرکاری – ایک پیڑ ماں کے نام

ڈاکٹر نیہا راجپوت کی جانب سے صحت اور حفظانِ صحت سے متعلق ورکشاپ

پوسٹر سازی کا مقابلہ پلاسٹک کے استعمال سے گریز کے بارے میں بیداری پروگرام

سوچھتا ہی سیوا پر مضمون نویسی کا مقابلہ
********
) ش ح ۔ ش آ۔ش ت)
U.No. 4756
(ریلیز آئی ڈی: 2320111)
وزیٹر کاؤنٹر : 7