بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی کےیومِ پیدائش کے موقع پر کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات پر ملک گیر رعایت دینے  کا آغاز کیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’گھر گھر سودیشی‘ مہم کو نئی توانائی ملی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2026 7:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ہر گھر سودیشی، گھر گھر سودیشی‘ اور ’ووکل فار لوکل‘ کے نعرے کو نئی توانائی فراہم کرتے ہوئے،بہت چھوٹے ،چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباری ادارے کی وزارت کے تحت کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے گرام اُدیوگ بھون، گرام شلپ ایمپوریم میں کھادی کی مصنوعات کی خریداری کی اور ملک گیر خصوصی رعایتی فروخت کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات خریدیں اور یو پی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگی کی۔ گاندھی جینتی کے موقع پر متعدد معزز شخصیات نے کناٹ پلیس میں واقع شوروم سے خریداری کی۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے کہا کہ کے وی آئی سی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’ہر گھر سودیشی، گھر گھر سودیشی‘ کے نعرے کو عوام اور جن زی (جین-زی) تک پہنچانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261002195226_6d6e7f.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261002195232_279578.jpg

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے بتایا کہ گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع کھادی بھون سمیت ملک بھر میں خصوصی رعایتی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ رعایت 2 اکتوبر سے 16 نومبر 2026 تک دستیاب ہوگی۔ اس دوران کھادی کی مصنوعات پر 20 فیصد تک اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھادی کو ایک نئی سمت ملی ہے۔ آج کھادی آتم نربھر بھارت، ووکل فار لوکل، لوکل ٹو گلوبل اور وکست بھارت-2047 کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی محض لباس نہیں، بلکہ کروڑوں کاریگروں اور بُنکروں کے روزگار کا ذریعہ، بھارت کا ثقافتی ورثہ اور پائیدار ترقی کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261002195237_f2af76.jpg

جناب گوئل نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش سوچ اور پالیسیوں کے نتیجے میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے بھی بے مثال ترقی کی ہے۔ مالی سال 26-2025 میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے کا کاروبار 1.87 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا،جبکہ اس شعبے کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد افراد کو روزگار مل رہا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں یہ شعبہ 2.51 لاکھ کروڑ روپے کے کاروباری ہدف کو بھی حاصل کر لے گا۔

*******

) ش ح – م م ع-ش ا )

U-NO-4746


(ریلیز آئی ڈی: 2320021) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Gujarati